مقبوضہ کشمےر:جنرل راوت بھارتی فوج کے سربراہ ہیںلےکن کام’ آر ایس ایس‘ والوںکا کررہے ہیں:ےاسےن ملک کشمےر مےں زندگی کے ہر شعبے پرفوجی تسلط قائم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے: سول سوسائٹی گروپ

سرےنگر14جنوری(کے اےم اےس)
مقبوضہ کشمےر مےں جموں و کشمےر لبریشن فرنٹ کے چیئر مین محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ بھارتی فوج اور دےگر فورسز نے کشمیریوں کی آوازدبانے کیلئے ہر ظالمانہ حربہ استعمال کیاہے لیکن وہ کشمیریوں کے جذبات اور احساسات کو شکست دینے میں ماضی میں بھی ناکام رہے اور مستقبل میں بھی ناکام رہےں گے۔کشمےرمےڈےا سروس کے مطابق محمد ےاسےن ملک نے بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جنرل بپن راوت کا بیان انکی کشمیر و مسلم دشمنی کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہاا گرچہ وہ فوج کے سربراہ ہیں لیکن کام ہندو انتہا پسند تنظیم’ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ‘والوں کا کر رہے ہیں۔جنرل روات نے اپنے بےان مےں کشمیر کی مساجد اور تعلیمی اداروں پر کنٹرول کرنے کے لےے کہاتھا ۔ محمد ےاسےن ملک نے کہاکہ تقریباً روزانہ کی بنیاد پر بھارتی فوج کے سربراہ کشمیریوں کو ڈرانے اور دھمکانے والے بیانات داغتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھارتی فوج کے سربراہ کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ ا ±ن کی فوج، دےگر فورسز ،پولیس اور دوسری ایجنسیوں نے گزشتہ 70 سال کے دوران کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کو دبانے کیلئے ہر حربہ استعمال کےا ہے لےکن ےہ مذموم حربے ماضی میں بھی کشمیریوں کی آواز کو دبانے میں ناکام رہے ہیں اور مستقبل میں بھی ناکام و نامراد ہوکر رہیں گے۔
درےں اثناءپیپلز پولیٹکل فرنٹ کے چیئرمین محمد مصدق عادل نے جنرل روات کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ یہ بھارت کی موجودہ انتہا پسند حکومت کی اس پالیسی کا تسلسل ہے جس کے تحت وہ کشمیر میں مسلم سماج کے تہذیب وتمدن کو تباہ کرنے کے درپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمےری قوم کو اس حساس معاملے پر ہوشیار اور خبردار رہنے کی ضرورت ہے۔ ادھرسول سوسائٹی گروپ سینٹر فار سوشل اینڈ ڈیولپمنٹ سٹڈیز کی سربراہ ڈاکٹر حمیدہ نعیم نے بپن راوت کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ یہاں فوج کا کنٹرول ہے اور ےہ کٹھ پتلی حکومت کیلئے شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی جنرل براہ راست ہدایت دیتے ہیں کہ مساجد اور مدرسوں میں کیا پڑھایا جانا چاہے اور انکا انتظام کس طرح کیا جانا چاہے۔انہوںنے کہا کہ کشمےر مےں زندگی کے ہر شعبے پر فوجی تسلط قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔KMS-02/S