مقبوضہ کشمےر: بھارتی فوج کے سربراہ کے بےان کی مذمت محبوبہ مفتی اقتدار مےں رہنے کے لےے سفےد جھوٹ بول رہی ہےں
سرینگر 14جنوری (کے ایم ایس )مقبوضہ کشمےر مےں جموںوکشمےر لبرےشن فرنٹ کے چےئرمےن محمد ےاسےن ملک نے بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت کے حالےہ بےان کی مذمت کرتے ہوئے اسے فسطائےت کا اظہار قراردےاہے۔
کشمےرمےڈےا سروس کے مطابق جنرل راوت نے دہلی مےں پرےس کانفرنس کے دوران مقبوضہ علاقے مےں طلباءکو بھارت اور جموںو کشمےر کے الگ الگ نقشہ جات پڑھانے پر تشوےش کا اظہار کےا تھا۔ انہو ںنے کہاتھا کہ جموں وکشمےر کا الگ نقشہ پڑھانے کی کوئی ضرورت نہےں ۔ جنرل راوت نے کہا کہ زےادہ تر گمراہ نوجوان سکولوںسے آرہے ہےں جہاں انہےں انتہا پسندی سکھائی جاتی ہے۔
محمد ےاسےن ملک نے سرےنگر مےں جاری اےک بےان مےں کہا کہ راوت کا بےان ان کی مسلم اور کشمےر دشمن ذہنےت کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوںنے کہا بےان سے ثابت ہوا کہ بھارت کا اصل کنٹرول بھارتی فوج کے ہاتھوں مےں ہے۔ انہو ںنے جنرل بپن راوت اور بھارت کی سےاسی قےادت پر واضح کےا کہ کشمےریوں نے آزادی کے لےے بے مثال قربانےاں دی ہےں اور بھارت فوجی قوت کے بل پر ان کے جذبے کو شکست نہےں دے سکتا۔
کل جماعتی حرےت کانفرنس نے سرےنگر مےں جاری اےک بےان مےں نام نہاد اسمبلی مےں کٹھ پتلی وزےر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے بےان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اقتدار مےں رہنے کے لےے سفےد جھوٹ بول رہی ہےں۔ محبوبہ مفتی نے کہاتھا کہ کشمےر کو بھارت کاحصہ بناناشےخ عبداللہ اور مہاراجہ ہری سنگھ کا جراتمندانہ اور تارےخی فےصلہ تھا۔ حرےت کانفرنس نے کہاکہ اےسے منفی بےانات سے جموں وکشمےر کی متنازعہ حےثےت کو تبدےل نہےں کےا جاسکتا۔
دریں اثنا بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہریوں کو سخت مار پیٹ کا نشانہ بنایا اور املاک کی توڑ پھوڑ کی۔ فوج اہلکار میڈورہ گاﺅ ں میں گھروں میں داخل ہو گئے اور خواتین اور بچوں سمیت اہلخانہ کی ماپیٹ کی ۔
بھارتی فوجیوں کی طرف سے سرینگر کے علاقے زینہ کوٹ میں مظاہرین پر فائرنگ اور ایک پچاس سالہ خاتون سعےدہ سلام اور عبدالعزیز لاوے کو زخمی کرنے کے خلاف لوگوں نے زبردست احتجاجی مظاہرے کیے ۔ احتجاجی نوجوانوں نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں زبردست نعرے لگائے۔
ادھر میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم حریت فورم نے ایک بیان میں سرینگر سے تعلق رکھنے والے تاجر بلال احمد کاوہ کی بھارتی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کی مذمت کی۔دہلی پولیس نے بلال احمد کو سترہ برس پرانے ایک مقدمے کے سلسلے میں گرفتار کیاہے۔ مقبوضہ کشمیر کی پولیس نے کہا ہے کہ اسکے ریکارڈمیں بلال کے خلاف کوئی منفی بات موجود نہیں ۔KMS/S/M