باغ، لیڈی ہیلتھ ورکرز کا ایک ہفتہ میں تنخواہ نہ ملنے پر اسمبلی کے باہر دھرنا دینے کا اعلان

باغ(نمائندہ خصوصی)ضلع باغ کی لیڈی ہیلتھ ورکرز نے کہا ہے کہ اگرایک ہفتہ کے اندر ہمیں تنخواہ نہ دی گی تو آزادکشمیر اسمبلی کے باہر دھرنا دیں گیںہم اپنے بچوں کو بھوکا رکھ کر قوم کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے جا رہی ہیں جو حکمرانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈی ایچ او آفس کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے لیڈی ہیلتھ ورکرز رہنماوں شمیم ریاض، شازیہ۔سیدہ فردوس،شہناز ابرار اور دیگر نے کہا کہ ظلم کی انتہاء دیکھیں کہ ہمیں دس ماہ سے تنخواہ نہیں ملی گھروں میں بچے بھوکے ہیں اور ہم قوم کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے جارہی ہیں یہی ہمارے حکمرانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے انھوں نے اعلان کیا کہ ہم اپنی جنگ میں قوم کے بچوں کو متاثر نہیں ہونے دیں گی چار روزہ پولیومہم چلانے کے بعد اگلے لائحہ عمل طے کریں گیں اورآزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے باہر دھرنا دیں گیں انھوں نے حکومت آزادکشمیر سے کہا کہ ہمارے صبر کا مذید امتحان نہ لیں اوراس وقت سے ڈریں جب آزاد کشمیر بھر کی سینکڑوں لیڈی ہیلتھ ورکرز اپنے بچوں سمیت قانون ساز اسمبلی کے باہر اپنے حق کے لیے کھڑی ہوں گیں۔