Sun
19
Apr
2026

کراچی: میڈیا سے گفتگو میں ریکارڈ ساز بیٹسمین یونس خان نے کہا کہ پاکستان وہی ٹیم تھی جس نے چیمپئنز ٹرافی جیتی لیکن اب ٹیم کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے جب کہ قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کو سمجھنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد کو اپنی فٹنس اور پرفارمنس پر توجہ دینی ہوگی، کپتان جب پرفارمنس دے گا تو کھلاڑی بھی اچھا کھیل پیش کریں گے۔
یونس خان نے مزید کہا کہ جب بھی ٹیم کو ضرورت ہوگی خدمات دینے کے لیے تیار ہوں۔
