باغ میں امن و امان کی بحالی اولین ترجیح ہے، ڈی ایس پی
باغ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) باغ میں گزشتہ دنوں پکڑے جانے والے سلنڈر کوئی نئے نہیں۔ یہ چالیس سلنڈر پہلے سے ضبط شدہ ہیں۔ جن کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ ان سلنڈروں کو ایک اسٹور سے دوسرے اسٹور میں منتقل کیا گیا تھا۔ جو جعفر علی میر کو سپرداری پر دئیے گئے تھے اور کہا گیا تھا کہ ان کو مارکیٹ میں نہ لائے جائیں جب تک عدالتی فیصلہ نہیں آتا۔ ان سلنڈروں کی چھان بین کے لیے پولیس کی نفری کا م کر رہی ہے۔ جس کی رپورٹ جلد عوام کے سامنے آ جائے گی۔ جبکہ یہ سلنڈر جعفر علی میر نے ایک بلڈنگ سے دوسری بلڈنگ میں جمع کیے تھے اور مارکیٹ میں سیل نہیں کیے گئے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی مرزا شوکت نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ باغ میں امن و امان کی بحالی کے لیے باغ پولیس اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہے۔ باغ کے داخلی راستوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جا چکے ہیں۔ سی سی کیمرے نصب شد ہ ہیں۔ کوہی بھی مشکوک شخص باغ کے داخلی راستو ں پر مکمل چیکنگ کے بغیر داخل نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے باغ کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اگر کسی مشکوک شخص کو دیکھتے ہیں تو وہ فوری پولیس کو اطلاع دیں۔
