ترقیاتی ادارے خود کفالت پر فوکس رکھیں،سردار میراکبر

باغ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیرجنگلات وائلڈلائف وفشریز وچیئرمین ڈسٹرکٹ انسپکشن اینڈ مانٹرینگ کمیٹی ضلع باغ سردار میراکبرخان نے کہا ترقیاتی ادارے اپنی آمدنی خودکرکے اپنے اپنے اداروں کو خودکفالت کی طرف  گامزن کریں ۔حکومت نے ترقیاتی اداروں میں پہلے سال بجٹ میں دس فیصد کٹوتی اوراس طرح ہرسال میںکمی کرتے ہوئے بجٹ صفر بجٹ تک ہوجائے گا۔ایسی صورت میں وہی ادارے رہ سکتے ہیں۔جھنوں نے اپنی حیثیت افادیت اورآمدن کے ذرائع قائم کے رکھے ہوئے ہیں ۔ترقیاتی ادارہ باغ ہاوسنگ سکیم مرتب کرتے ہوئے ادارہ کے لیے مزید اہداف مقرر کرکے سکیمیں مرتب کریں۔ترقیاتی ادارہ باغ کی چالیس کلومیٹر سٹرکیں جوہیں ان کی ری کنڈیشنگ کے لیے سکیم فوری مرتب کی جائے تاکہ ایک مرتبہ جوسٹرک بنتی ہے تاکہ اس کوقابل رفتار رکھا جاسکے اورٹوٹ پھوٹ کی صورت میں دوبارہ اس کی مرمتی ہوسکے۔میونسپل کارپوریشن ،ضلع کونسل اورضلع زکوة   بھی اداروں میں مزید اصلاحات لائیںشہر کے اندر ناجائز تجاویزات کوروکاجائے بس اڈوں پر مسافروں کوسہولیات کی فراہمی کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں ۔ان خیالات کااظہار انہوںنے ترقیاتی ادارہ باغ کے دفتر میونسپل کارپوریشن باغ ،ضلع کونسل باغ ،اورضلع زکوة کونسل باغ کے دفاتر کامعائنہ کرنے  کے بعد ایڈمنسٹریٹر صاحبان برئنفینگ لیتے ہوئے کیا۔۔ ۔اس موقع پر ضلع باغ کے مختلف محکمہ جات کے ضلعی آفیسران بھی موجود تھے  ۔وزیرجنگلات سردارمیراکبرخان نے کہاکہ ترقیاتی ادارہ باغ کاپبلک پارک کوایک ہفتہ کے اندر افتتاح کیاجائے تاکہ عوام کو اس کی سہولیات میسر ہوسکیں ۔ریسٹ ہاوس باغ جو کوٹیڑی قندیل میں قائم ہے اس میں بجلی وغیر ہ کاکنکشن جلد ازجلد لگوایا جائے اورفرنچر وغیرہ جوخرید ہ گیاتھا اس کو ریسٹ ہاوس میں نصب کیاجائے تاکہ اس کوجلد رینگ پوزیشن میںلایاجائے ۔انہوںنے  کہاکہ ترقیاتی ادارہ باغ میں سٹاف کی کمی کوپورا کیاجائے ۔ادارہ اپنی استعداد کار کو بڑھانے کے لیے مزید اپنی آمدن کے لیے سکیمں مرتب  کرئے تاکہ اس کی آمد ن میں اضافہ ہوسکے۔(فوٹو میل ہیں)