شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت

 اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نوازاورکپیٹن (ر) صفدر کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت جاری ہے۔ 

 اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نوازشریف، مریم نوازاورکپیٹن (ر) صفدرکے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت جاری ہے۔ عدالت نے استغاثہ کے تین گواہان کو طلب کر رکھا ہے۔ گواہان میں عمر دراز، ناصر جونیجواور آفاق احمد شامل ہیں۔ سماعت کے دوران نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث اورمریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدرکے وکیل امجد پرویز گواہوں پر جرح کریں گے۔

دوسری جانب نواز شریف کے دونوں بیٹے حسن اور حسین نواز اب تک عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے انہیں مفرورملزم قرار دے کر ان کا کیس الگ کردیا تھا۔

شریف خاندان کی پیشی کے موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، احتساب عدالت کے اندر اور باہرپولیس ہائی الرٹ ہے جب کہ  عدالت سے ملحقہ سڑک کوٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔