ڈپٹی کمشنر باغ کا یونائیٹڈ اڈا بند کرنے کا حکم

باغ (محمود راتھر سے ) ڈپٹی کمشنر باغ نے یونائٹڈ کشمیر اڈہ بند کرنے کا حکم دے دیا اس اڈے سے اس وقت تک کو ئی گاڑی نہ چلائی جائے جب تک مجاز اتھارٹی کی جانب سے یونائٹڈ کشمیر اڈا کا لائنس جاری ہوتا اس وقت تک اڈا بند رہے گا تفصیلات کے مطابق سردار نیاز خان فخر کشمیر باغ نے درخواست دے کر یہ موقف اختیار کیا تھا کہ ارشاد خان غیر قانونی اڈا چلارہا ہے اس سلسلہ میں عدالت دیوانی سینئر سول جج باغ سے حکم امتناعی عارضی کو خارج ہو چکا ہے یونائٹڈ کشمیر اڈا کو بند کئے جانے کے احکامات صادر فرمائے جائیں جس پر حکم عدالت سینئر سول جج باغ کے حکم امتناعی عارضی طور پر جاری کرتے ہوئے اس اڈے کی بندش جاری کر دی اور اس اڈے سے اس وقت تک کوئی گاڑی نہیں چل سکتی جب تک بالا اتھارٹی لائنس جاری نہیں کرتی اس موقع پر فخر کشمیر باغ اڈا کے ایم ڈی سردار نیاز خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باغ یونائٹڈ کشمیر اڈا کی بندش باغ انتظامیہ کا فیصلہ خوش آئند ہے جس کو باغ کے ٹرانسپورٹرز قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں انھوں نے باغ انتظامیہ سے کہا کہ اگر اس اڈے کو دوبارہ غیر قانونی طریقے سے کھولنے کی کوشش کی گئی تو ٹرانسپورٹرزسخت احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ داری باغ انتظامیہ پر عائد ہوگی ۔
