ریڑہ، ڈی سی باغ نے سرکاری اراضی پر کاشت کرنے پر پابندی لگا دی

ریڑہ (نامہ نگار)  ڈپٹی  کمشنر باغ نے ضلع باغ میں  خلاصہ  جات  جن میں محکمہ جنگلات  محکمہ مقبوضہ  مال  اور شاملات  دے پر کسی بھی  قسم کی کاشت یامنظوری  پر پابندی  عائد کر دی  اور  اپنے  محکمہ  مال کو ہدایات کی کہ  کسی بھی  خلاصہ  جات پر کوئی  منظوری  یا کاشت نہ لگائی جائے تاکہ  باغ میں لینڈ مافیا کے خلاف کاروائی ہو سکے  ضلع باغ میں جنگل کی حدود میں  بنائے جانے والے مکانات کی  جانچ پرتال کے بعد ان کو بھی  بے دخل کیا جائے  ڈپٹی  کمشنر باغ کے اقدامات کا  خیر مقدم کیا ہے۔