امریکی تعاون کے بغیر فوج اور حکومت 6 ماہ بھی نہیں چل سکتی، افغان صدرکا اعتراف

کابل: افغانستان کے صدراشرف غنی نے اعتراف کیا ہے کہ امریکا کے تعاون کے بغیر افغان فوج اور حکومت چھ ماہ بھی نہیں چل سکتی۔

 

غیر ملکی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں افغان صدر نے اپنی حکومت کی نااہلی کا اعتراف کرتے ہوئے اور اپنی حکومت کے مکمل طور پر امریکا پر انحصار کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی حمایت کے بغیر افغان نیشنل آرمی چھ ماہ سے زیادہ نہیں چل سکتی اورافغان حکومت کا وجود بھی باقی نہیں رہ سکتا۔

اشرف غنی کا کہنا تھا کہ افغانستان کو 21 بین الاقوامی دہشت گرد تنظمیوں سے خطرہ ہے، درجنوں خودکش حملہ آور افغانستان بھیجے جارہے ہیں، پشتون بیلٹ کے بڑے حصے پر طالبان کا کنٹرول ہے اور کابل حکومت انہیں بے دخل کرنے کی صلاحیت