مقبوضہ کشمیر میں بھی 8سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل
سرینگر (کے ایم ایس )مقبوضہ کشمیرمیں جموں ریجن کے ضلع کٹھوعہ میںآٹھ سالہ بچی کی بے حرمتی اور قتل کے خلاف لوگوںنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آٹھ سالہ آصفہ بانو جو گزشتہ ہفتہ لاپتہ ہو گئی تھی کی لاش ضلع کی تحصیل ہیرانگر میں پر اسرارحالت میں ملی ہے ۔پولیس حکام کے مطابق گزشتہ ہفتہ لاپتہ ہونیوالی بچی کی لاش جھاڑیوں سے ملی ہے ،جسے پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال کٹھوعہ منتقل کردیاگیا ہے ۔ بچی کے چہرے پر زخموں کی نشان موجود ہیں۔ ادھر نام نہاد کشمیر اسمبلی میں حزب اختلاف کے اراکین نے ضلع کٹھوعہ میں بکروال کمیونٹی کی آٹھ سالہ بچی کی بے حرمتی اور قتل کے افسوسناک واقعے کے خلاف ایوان سے واک آئوٹ کیا۔ جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی ،کانگرس اور نیشنل کانفرنس کے اراکین نے آصفہ بانو کے قتل کے خلاف احتجاج کیا ۔ اراکین کا کہنا تھا کہ پولیس نے آصفہ کی تلا ش کیلئے کوئی کوششیں نہیں کیں
