حریت رہنمائوں اور تنظیموں کی طرف سے بھارتی فورسز کے ہاتھوں کشمیری طالبعلموں کے قتل کی شدیدمذمت
سرینگر29جنوری (کے ایم ایس )
مقبوضہ کشمیرحریت رہنمائوں اور تنظیموں کی طرف سے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شوپیان میںدوکشمیری طالبعلموںکے قتل کی شدید مذمت کاسلسلہ جاری ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے ہفتے کے روز ضلع شوپیان کے علاقے گنو پورہ میں پرامن مظاہرین پر فائرنگ کرکے دو نوجوانوں جاوید احمد اور سہیل احمد کو شہید کردیا تھا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء اور انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن الموسوی الصفوی نیشوپیان میں فورسز کے ہاتھوں دو کشمیری طالبعلموں کے قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے فورسز کی اس سفاکانہ کارروائی کی مذمت کی ہے۔انہوںنے شہید نوجوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے نوجوانوں کی شہادتیں تشویشناک اور ناقابل قبول ہیں۔انہوںنے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کی نسل کشیُ کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ۔ انہوںنے سانحے میں ملوث بھارتی فورسز کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔حریت رہنمائوں فریدہ بہن جی ، غلام محمد خان سوپوری،مشتاق الاسلام ،محمد اقبال میر ، قطب عالم ، محمد یاسین عطائی ، ایمپلائیز جوائنٹ اکیشن کمیٹی کے صدر عبدالقیوم وانی اورجموںوکشمیرایمپلائیز موومنٹ کے محمد شفیع لون نے اپنے الگ الگ بیانات میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں کشمیری طالبعلموںکے قتل کی شدید مذمت کی ۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی فورسز نہتے کشمیریوں کے جذبہ حریت کوکمزور کرنے کیلئے انکی نسل کشیُ کررہی ہے ۔ کشمیر بار ایسوسی ایشن ،جموںوکشمیر نیشنل فرنٹ، مسلم لیگ جموںوکشمیر اور کشمیر اکنامک الائنس نے بھی اپنے بیانات میں فورسز کے ہاتھوں دونوجوانوںکے قتل پر شدید تشویش ظاہر کی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اس طرح کی کارروائیوں سے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کیاجاسکتا ۔ انہوںنے جدوجہد آزادی کشمیر کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے کشمیریوں کے عزم کااعادہ کیا۔ انٹرنیشنل فورم فار جسٹس کے چیئرمین محدم احسن انتو نے ایک بیان میں شوپیاں میں نوجوانوں کے قتل ملوث بھارتی فوج کے میجر اور دیگر اہلکاروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ KMS-02/Y
