مقبوضہ کشمیر: پلوامہ میں احتجاجی مظاہرین اور بھارتی فورسز کے درمیان جھڑپیں، شوپیان میں ہڑتال جاری

سرینگر29جنوری(کے ایم ایس)
مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فورسز کی طرف سے شوپیان میں دو معصوم شہریوں کو قتل اور درجنوں کو زخمی کرنے کے خلاف لوگوں نے آج پلوامہ میں  زبردست احتجاجی مظاہرے کئے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق نوجوان شوپیان کے علاقے گنو پورہ میں بھارتی فورسز کی طرف سے پر امن مظاہرین پر فائرنگ کرکے جاوید احمد بٹ اور سہیل احمد کو قتل کرنے کے خلاف احتجاج کررہے تھے ۔ بھارتی فوجیوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں بھارتی فورسزاورنوجوانوں کے درمیان جھڑپیں جاری تھیں۔
دریں اثناء جاوید احمد اور سہیل احمد کے قتل کے خلاف شوپیان میں آج بھی مکمل ہڑتال جاری ہے۔ KMS-05/S