Tue
21
Apr
2026
چڑالہ(نمائندہ کشمیر ٹوڈے) آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں ڈرائیونگ لائسنس کمپیوٹرائزاڈ بننے لگے لیکن واحد ضلع باغ جہاں ڈرائیونگ لائسنس کمپیوٹرائزڈ نہ بننے کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز کو مشکلات کا سامنا ہے، پاکستان کے مختلف شہروں میں ہزاروں روپے چلان دینے پر مجبور ٹریفک پولیس طعنے سننے پر مجبور ضلع باغ میں فوری طور پر کمپیوٹرائزڈ لائسنس کا اجرا کیا جائے تاکہ باغ کے ٹرانسپوٹر کی مشکلات کم ہوسکیں باغ میں 80فیصد ڈرائیور بغیر لائسنس کے گاڑیاں چلارہے ہیں بغیر لائسنس کے گاڑیاں چلانے والوں کی وجہ سے حادثات میں اضافہ اکثر گاڑیوں کی فرنٹ لائٹ خراب ہیں رات کی تاریکی لائٹ بند کرکے چلتے ہیں قیمتی جانوں سے کھیلتے ہیں وزیراعظم آزادکشمیر فوری طور ایکشن لے کر باغ میں ٹریفک قوانین کو سخت اور ڈرائیونگ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کرنے کا حکم دیں۔
