ٹائم پر گاڑیاں لگانے کا 15سے 20لاکھ وصول کرنا ظلم ہے، ایم ڈی یونائیٹڈ ٹریولز

باغ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)یوناٹیڈ کشمیر ٹریولز اڈہ باغ کے ایم ڈی خان ارشاد خان نے کہا ہے کہ یونا ٹیڈ کشمیر ٹریولز نے اپنے قانونی قوائد پورے کرتے ہوء عوام کی سہولت کے لیے مشاورتی کمیٹی تشکیل د ے دی ہے جس میں اڈہ مالکان اور ٹرانسپورٹر حضرات شامل ہیں جن لوگوں نے ہمارے اڈ ے کو کامیاب کرنے کے لیے قانونی اور اخلاقی ساتھ دیا ہے میں ان کا دلی طور پر مشکور ہوں اور عوام کی خدمت کر کے یہ بات ثابت کروں گا کہ ضلع باغ میں
 ٹرانسپورٹروں اور مسافروں کے ساتھ جو زیادتیاں ہو رہی تھی اس کا ازالہ کروں گا کچھ ہمارے بھائیوں نے ہمارے راستے میں غیر قانونی اور غیر اخلاقی رکاوٹ بننے کی کوشش کی ان کو میرا مشورہ ہے کہ وہ اللہ کو رازق سمجھتے ہوئے اپنے اندر خدمت کا جذبہ پیدا کریں اس لیے کہ ٹرانسپورٹروں س 40.50 لاکھ روپے کی گاڑیاں خرید کر 15.سے20 لاکھ روپے ٹائم پر گاڑیاں لگانے کا وصول کرنا ٹرانسپورٹروں کی تارخ میں ظلم عظیم ہے اور صرف یہی نہیں ہوا بلکہ 6ماہ کے بعد ان لوگوں کو وارننگ دی گئی کہ مزید پیسے دوورنہ ٹائم ختم اس طرح ضلع باغ سے بیرون ملک جا کر کروڑوں روپے کمائے اور ٹرانسپورٹ خریدی میرے بھائیوں کے ظلم کی وجہ سے گاڑیاں نیلام ہوئیں بعض لوگوں نے ضلع باغ میں اجارہ داری قائم کی ہوئی ہیان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دیگر عہدیداران کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرخان یعقوب خان،سردار منصف خان،سردار نثار خان،سردار عبدالجبار،سید اسد گردیزی،سردار ساجد خان شیراز خان  اور دیگر بھی موجود تھے خان ارشاد خان نے کہا کہ میں باغ انتظامیہ سے بھی گزارش کرتا ہوں کہ وہ لااینڈ ارڈر کے مطابق ہمارے ساتھ تعاون کریں اب باغ میں کسی کی اجارہ داری اور بدمعاشی نہیں چلے گی ہم نے راولپنڈی سے باغ تک اپنی ٹرانسپورٹ کے قیام کے لیے اچھے ہوٹلوںکا انتخاب کیا ہے جس میں ٹرانسپورٹ عملے کا کھانا اور مسافروں کا کھانا ایک جیسا ہو گا مناسب ریٹس ہونگے اور ایسی کے ساتھ اپنے اڈ پر راستے کے ہوٹلوں پر شکایات بکس نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کسی قسم کی شکایت ہونے کی صورت میں ہماری مقرر کردہ کمیٹی شکایات ازالہ کرے گی ہماری کوشش ہو گی کہ ٹرانسپورٹروں کا عملہ باصلاحیت اور سنجیدہ ہو اپنے عملہ کی تربیت کا بھی بندوبست کریں گے۔