سید علی گیلانی کی پارٹی رہنماﺅںپر چوتھی بار کالا قانون پبلک سےفٹی اےکٹ لاگو کرنے کی شدید مذمت

 کٹھ پتلی حکومت بھارت کی خوشنودی حاصل کرنے کے لےے کشمیری عوام کو عذاب وعتاب میں مبتلا کر رہی ہے

سرےنگر30جنوری(کے ایم ایس)
مقبوضہ کشمےر مےں کل جماعتی حرےت کانفرنس کے چےئرمےن اور تحریک حریت جموں وکشمیر کے سربراہ سید علی گیلانی نے پارٹی رہنماﺅںعبدالغنی بٹ اور عبدالسبحان وانی اور پارٹی کارکنوںمحمد افضل بٹ اور ظفر الاسلام پر اےک بار پھر کالا قانون پبلک سےفٹی اےکٹ لاگو کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کٹھ پتلی حکومت نے انسانیت اور اخلاقیات کا جنازہ نکالاہواہے۔کشمےرمےڈےا سروس کے مطابق سےد علی گےلانی نے سرےنگر مےں جاری اےک بےان مےں کہاکہ کٹھ پتلی حکومت انتقام سے کام لے کر صرف بھارت کی خوشنودی حاصل کررہی ہے اور ےہ جموں وکشمیر کے عوام کو عذاب وعتاب میں مبتلا کرنے کی ذمہ دارہے۔ سےد علی گےلانی نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت اقتدار کے ہوس میں ڈوبی ہوئی ہے اور ہر طرح سے کشمیری عوام سے انتقام لے رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ جن لوگوں کو 2016ءکی عوامی احتجاجی تحریک کے دوران گرفتار کیا گیاتھا ا ±ن پر چوتھی بارکالا قانون پبلک سےفٹی اےکٹ نافذ کرناکٹھ پتلی حکومت کی بوکھلاہٹ ہے۔ انہوںنے کہا کہ سوپور سے تعلق رکھنے والے عبدالغنی بٹ اور عبدالسبحان وانی عمر رسیدہ ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف عارضوں میں مبتلا ہیں اور آج ان پر چوتھی بار پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کرکے عبدالغنی بٹ کو کوٹ بھلوال، عبدالسبحان وانی کو کپواڑہ، جبکہ محمد افضل بٹ اور ظفر الاسلام کو بھی کوٹ بھلوال جیل منتقل کیا گیا۔سےد علی گےلانی نے تحرےک حرےت کے رہنماﺅں محمد اشرف صحرائی اور محمد اشرف لایا کی گھروں مےںمسلسل نظربندی کی مذمت کرتے ہوئے غےر قانونی طورپر نظربند تمام کشمےرےوں کی رہائی کا مطالبہ کےا۔ KMS-05/S