تہاڑ جےل مےں نظربند قےدےوں کو ہروقت قتل کئے جانے کا خوف لگا رہتا ہے: رپورٹ دہلی ہائی کوٹ
نئی دہلی30جنوری(کے ایم ایس)
دہلی ہائی کورٹ کی مرتب کردہ رپورٹ مےں معروف آزادی پسند کشمےری رہنما سےد صلاح الدےن کے فرزند شاہد ےوسف کے ساتھ بدنام زمانہ تہاڑ جےل مےں غےر انسانی سلوک روا رکھے جانے کی تصدےق کرتے ہوئے کہا گےا ہے کہ تہاڑ جےل مےں نظربند قےدی ہروقت اس خوف مےں مبتلا رہتے ہےں کہ انہےں کسی بھی وقت کوئی بہانہ بناکر قتل کردےا جائے گا۔ کشمےرمےڈےا سروس کے مطابق رپورٹ دہلی ہائی کورٹ کی طرف سے قےدےوں کی حالت زار معلوم کرنے کے لےے 23نومبر کو تشکےل دی گئی تےن رکنی کمےٹی نے تےار کی ہے جو اےڈوکےٹ لےگل اےڈ ہرش پربھاکر،جوائنٹ رجسٹراررےتب سنگھ اور رجسٹرار اےپلٹ لےمترن بےمنےال پر مشتمل ہے ۔کمےٹی نے قےدےوں کی صورتحال کو انتہائی ناگفتہ بہہ قراردےا ہے۔ گزشتہ سال 21نومبر کو تامل ناڈو سپےشل فورس کے اہلکاروں نے چار کشمےری نظربندوں سمےت متعدد قےدےوں کو تشدد کا نشانہ بناےا تھااور اس واقعے مےںکشمےری نظربندشاہد ےوسف، احتشام فاروق، مشتاق احمد لون اور شوکت احمد شدےد زخمی ہوئے تھے جس کے خلاف لوگوں نے اپنی آواز بلند کی تھی۔ کمےٹی ارکان نے کہا کہ 21نومبر کے واقعے نے انہےں ہلاکر رکھ دےا ہے اوراس واقعے کاجواز پےش نہےں کےا جاسکتا۔ رپوٹ مےں کہاگےا کہ نظربندوں کو بغےر کسی وجہ کے تشدد کا نشانہ بنانابنےادی، انسانی اور دےگر قانونی حقوق کی سنگےن خلاف ورزی ہے ۔رپورٹ مےں کہاگےا کہ شاہد ےوسف کی خون آلود بنےان عدالت مےں پےش کئے جانے پرکمےٹی نے ان سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تو شاہد کوزخمی پاےا۔ شاہد نے کمےٹی کو بتاےاکہ رات سوا نوبجے تامل ناڈو سپےشل پولےس کی بڑی تعداد جو پہلے چےکنگ کرچکے تھے، وارڈ مےں داخل ہوگئے اور قےدےوں کو لاٹھےوں سے ےاجو بھی ان کے ہاتھوں مےں تھا، مارنا شروع کردےا۔ شاہد نے کہاکہ ان کو سرپر کئی بار ماراگےاجس کی وجہ سے سرسے خون بہنے لگاجبکہ ان کی کمر اور ہاتھ پر چوٹےں آئےں۔ کمےٹی ارکان کے مطابق وہ بائےں کندھے مےں شدےد درد کی شکاےت بھی کررہا تھا۔ ےہ بات قابل ذکر ہے کہ متعدد حرےت رہنماﺅں کو بھارتی تحقےقاتی ادارے اےن آئی اے اور انفورسمنٹ ڈائرےکٹورےٹ نے جھوٹے کےسوں مےں گرفتار کرکے تہاڑ جےل مےںنظربندکےاہوا ہے جن مےں شبےر احمد شاہ، الطاف احمدشاہ، پےر سےف اللہ، معراج الدےن کلوال، اےاز محمد اکبر، شاہد الاسلام، نعےم احمد خان اور فاروق احمد ڈار شامل ہےں۔ اےک کشمےری تاجرظہور وٹالی اور فوٹو جرنلسٹ کامران ےوسف بھی اسی بدنام زمانہ جےل مےں نظربند ہےں۔
