وزیراعظم وسائل میں رہ کر غربی باغ کے مسائل حل کر رہے ہیں،افتخار ایوب

دھیرکوٹ ( راجہ انعام الحق خان) مسلم لیگ ن غربی باغ کاایک اہم اجلاس زیرِ صدارت صدر مسلم لیگ ن تحصیل دھیرکوٹ راجہ محمداشراف خان منعقدہوا، جسمیں تمام یونین کونسلز کے صدور ،جنرل سیکرٹری اور دیگر عہدیداران سمیت کارکنان نے کثیرتعدامیں بھرپورشرکت کی، اجلاس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیاگیاکہ قائدپاکستان ،سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کا آزادکشمیرکی سرزمین پر فقیدالمثال استقبال کیاجائیگا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق امیدواراسمبلی حلقہ غربی باغ و مرکزی نائب صدرمسلم لیگ ن راجہ افتخارایوب نے کہاکہ5فروری کو وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں قائدپاکستان ،کشمیریوں کے پشتی بان میاں محمدنوازشریف کا فقیدالمثال استقبال کرکے یہ ثابت کریںگے کہ میاں محمدنوازشریف کشمیریوں کے اصل پشتی بان ہیں اور مسلم اُمت کے مسلمہ لیڈرہیں، غربی باغ سمیت پورے آزادکشمیربھرسے عوام کاٹھاٹھیں مارتاہواسمندر میاں نوازشریف کا مظفرآباد آمد پر ویلکم کریگا،سازشی فیکٹریوں کے پیچھاکرنے کے باوجود میاں محمدنوازشریف کی مقبولیت میں اضافہ ہواہے، آزادکشمیر میں جمہوریت کی بقاء میں میاں نوازشریف کاکردار کسی سے ڈھکاچھپانہیں ،جب پیپلزپارٹی کی حکومت میں وزیراعظم چوہدری مجیدکے خلاف عدم اعتماد کی تحریک چلی تو میاں نوازشریف نے دوراندیشی کامظاہرہ کیااورآزادکشمیرمیں افراتفری کے ماحول کی حوصلہ شکنی کی۔میاں محمدنوازشریف کا5فروری کو مظفرآباد آمداس بات کی دلیل ہے کہ قائدپاکستان میاں نوازشریف کا دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتاہے، میاں نوازشریف کے دوٹوک مؤقف اوراقدامات سے کشمیریوں کی بھرپورترجمانی کی، وہ کشمیری نسل ہیں اور پوری کشمیری قوم انہیں آزادکشمیر آمد پر تاریخ ساز استقبال کریگی۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان حلقہ غر بی باغ کے عوام سے بھرپور توقع رکھتے ہیں وہ غربی باغ کو ہی اپناگھرسمجھتے ہیں، انہوںنے کہاکہ ہم نے حلقہ غربی باغ میں مسلم لیگ ن کا ووٹ صفر سے اسٹارٹ لیکر 16ہزار تک پہنچایا ،مسلم لیگ ن کے کارکن میراقیمتی اثاثہ ہیں ،اس موقع پرمسلم لیگ ن غربی باغ کے صدر راجہ محمداشراف خان، ایڈمنسٹریٹر راجہ ساجداعظم، مسلم لیگ ن کی مرکزی ممبر مجلس عاملہ سیدفاروق شاہ گردیزی، مختیاراحمدخان، حاجی اصیل، راجہ عامرعزیز، سرداراصغرعباسی، سردارکفیل عباسی ،راجہ مختیار خان ،راجہ خان اکبرخان، قاری صیادفاروقی، ظہیرشریف، ماجدانور، سردارزاہدعباسی، عتیق عباسی، راجہ زاہد ،راجہ شکیل اوردیگرنے بھی خطاب کیا، مقررین نے کہاکہ 5فروری کو قائدپاکستان کی آزادکشمیرکی سرزمین پر تاریخ سازاستقبال کیاجائیگا، جس کیلئے کارکنان بھرپورتیاری کریں، غربی باغ سے کارکنا ن جوق درجوق مظفرآباد جائیںگے ۔