رنگلہ کالج کو کسی طور پرواپس نہیں ہونے دینگے،طلباء کا شدید احتجاج
دھیرکوٹ ( نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے دور میں اپ گریڈ کیے گئے تعلیمی اداروں کی واپسی اور اپ گریڈ کیے گئے اداروں کو واپس اپنی پوزیشن پر رکھنے اور رنگلہ کالج کے خلاف ہونے والی سازشوں راجہ اصف علی خان اور راجہ فہیم فاروق کی طرف سے تعلیمی پیکیج اور اداروں کے خلاف ہونے والی ہر طرح کی سازش کے خلاف مذمت غربی باغ میں اثر دکھانے لگی رنگلہ میں سینکڑوں کی تعدا دمیں نوجوان پلے کارڈ اٹھا کر سڑکوں پر ا گئے زبردست نعرہ بازی ، رنگلہ کالج کو کسی طور پر واپس نہیں ہونے دیں گے خون خرابہ ہوا یا کوئی واقعہ رونما ہوا تو ذمہ دار حکمران ہوں گے نوجوانوں نے کالج گرائونڈ سے جلوس نکالا جو پورے بازار سے واپس گرائونڈ میں پہنچا جہاں پر مقررین نے خطاب کیا بعدازاں ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے راجہ فہیم فاروق نے کہا کہ کسی بھی طو رپر غربی باغ میں اپ گریڈ کیے گئے اداروں کو ختم نہیں ہونے دیں گے غربی باغ میں اداروں کو ہماری لاشوں کے اوپر سے گزر کر ہی ختم کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی سازش کسی بھی ادارے یا ملازم کے ساتھ ہوئی تو اس کے خلاف شدید ری ایکشن ہو گا احتجاج ہو گا اور اج احتجاج کی جھلک تھی اور صرف اشارہ تھا کہ باز ا جائو اگر اب کی بار بھی حکمران اپنی کرتوتوں سے باز نہ ائے تو احتجاج کا دائرہ دھیرکوٹ سے باہر ہو گا انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت محنت و جدوجہد کے بعد رنگلہ کالج سمیت تحصیل دھیرکوٹ میں اداروں کی اپ گریڈیشن کروائی اور ان اداروں میں ہزاروں کی تعداد میں طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں ۔ تعلیم دشمن حکمران قوم کے معماروں کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں رنگلہ کالج کسی صورت ختم نہیں ہونے دیں گے ۔ رنگلہ میں شروع کی گئی تحریک اور احتجاج کی قیادت راجہ یونس خان، راجہ محمد علی اور دیگر نے کی اسی موقع پر جذباتی نوجوان زبردست احتجاج اور نعرہ بازی کرتے رہے ۔
