چڑالہ میں میرٹ کی دھجیاں،61صدر معلمین کو بوگس ترقیاں مل گیئں
چڑالہ( عمران عباسی )محکمہ تعلیم میں 61 صدر معلمین کی بوگس پروموشنز محکمہ تعلیم نے میرٹ کی دھجیاں بکھیر کر انوکھا ریکارڈ قائم کردیا وزیراعظم آزادکشمیر کے میرٹ کے دعووں کو ہوا میں اڑا دیا میرٹ پر آنیوالے کے باوجود نظرانداز کیے جانیوالے یوسی چڑالہ سیسر سب ڈویژن دھیرکوٹ کے سنئیر معلمین نظرانداز کیے جانے پر سراپا احتجاج سنئیر سائنس معلم ہائی سکول سنگڑھ پٹھارہ.راجہ دلپزیر سنئیر سائنس معلم ہائی سکول نیلا بٹ محمود احمد عباسی سنئیر سائنس معلم ہائی سکول سیسر سجاد عباسی سنئیر سائنس معلم ہائی سکول سوہاوہ بنارس عباسی صدر معلم مڈل سکول چڑالہ حفیظ الرحمن ایم اے ایم ایڈ کوالفیکشن کے باوجود پروموشن سے محروم ان سے انتہائی جونئیر راجہ واجد علی خان اے ای او دھیرکوٹ سید حسین ایس ایس ٹی ہائی سکول کنیاٹی محمد شریف پنیالی شوکت حسین ڈار ہائی سکول بساہاں وغیرہ کو ترقیاب کرکے سنئیر معلمین کیساتھ ناانصافی کرکے میرٹ کی دھجیاں بکھیر دی گئی وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر مطالبہ کیا ہے اس خبر کی روشنی میں مکمل شفاف تحقیقات کرکے اس کا نوٹس لیکر نوٹیفکیشن ہذا کو تاریخی اجرا سے کالعدم قرار دیکر تحت میرٹ پروموشن عمل میں لائی جائیں اور اس بدعنوانی میں ملوث محکمہ تعلیم کے منتظمین کو قرار واقعی سزا دیں تاکہ میرٹ اور انصاف کا بول وبالا ہو اور تعلیم جیسا مقدس پیشہ بدبودار نہ ہو ۔
