راجہ علی کی وفات سے بھمبر کے اساتذہ عظیم رہنما سے محروم ہو گئے، اقبال انقلابی
بھمبر (بیورو رپوٹ) مسلم کانفرنس ضلع بھمبر کے صدر اقبال انقلابی نے کہا ہے کہ قائد اساتذہ راجہ علی شان ایک تحریک کا نام تھے ان کی وفات سے بالخصوص ضلع بھمبر بالمعموم آزادکشمیر ایک اچھے راہنما سے محروم ہوگئے ہیں وہ ایک عظیم مخلص انسان سچے عاشق رسول ۖ تھے ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پُر نہیں ہوسکے گا وہ ایک معاملہ فہم ، مثبت قائدانہ صلاحیتیں رکھنے والے لیڈر تھے مرحوم نے بحیثیت مرکزی صدر ٹیچر آرگنائزیشن ٹیچرز کے حقوق کے لیے ایک طویل جنگ لڑی محکمہ تعلیم سے ریٹائر منٹ کے بعد مرحوم نے اپنے آپ کو وادی سماہنی کی تعمیر وترقی سے وابستہ کررکھا تھا انہوں نے کہا کہ راجہ علی شان کی اساتذہ کی فلاح وبہبود اور حلقہ سماہنی کے غریب عوام کے مسائل کے حل کے لیے تعلیمی اور سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ضلعی صدر نے مرحوم کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا اور حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ مرحوم کی تعلیمی خدمات کے پیشہ نظر حکومت گورنمنٹ ہائی سکول سماہنی کو مرحوم کے نام سے منسوب کیا جائے۔
