Fri
08
May
2026
بھمبر (بیورو رپوٹ) یوم یکجہتی کشمیر ہمارا قومی دن ہے اسے بھر پور انداز میں منائیں گئے نماز فجر کے بعد مقبوضہ کشمیر کے شہدا اور کشمیر کی آ زادی کے لئے خصوصی دعا کی جائے گی بھمبر 5فروری یوم یکجہتی کشمیر بھر پور اور شایان شان انداز میں منایا جائے گا ان خیالات کا اظہار نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت راجہ محسن حبیب نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی اس قومی دن کو بھر پور انداز میں منائیں گئے انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری کشمیر کی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گئے کوئی طاقت کشمیریوں کو آزادی سے نہیںروک سکتی انہوں نے مزید کہا کہ بھارت ظلم اور جبر وتشدد سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کوسرد نہیں کر سکتاآزادی کی تحریک اپنی منزل کی طرف بڑھ رہی ہے جلد کشمیری آزادی کی نعمت سے ہمکنار ہوں گے۔
