نوازشریف کے استقبال کیلئے باغ کے لیگی کارکنوں کی پرجوش تیاریاں

دھیرکوٹ(نمائندہ خصوصی)5فروری کو سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کی مظفرآباد آمد کے سلسلے میں غربی باغ سمیت پورے آزادکشمیر تیاریاں عروج پر ، کارکنان مسلم لیگ ن میاں محمدنوازشریف کی ایک جھلک دیکھنے کے بے تاب ہیں، وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدر کی ہدایت پر سابق امیدواراسمبلی حلقہ غربی باغ راجہ افتخارایوب متحرک ہوگئے ہیں اور زیادہ سے زیادہ عوام کو مظفرآبادلے جانے کیلئے پُرجوش دکھائی دے رہے ہیں، اس سلسلہ میں غربی باغ کی تمام یونین کونسلز اور وارڈ ز کی سطح پر میٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے ،کارکنان میں جوش وخروش دیدنی ، ایک محتاط اندازے کیمطابق غربی باغ سے سینکڑوں گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کو جلوس مظفرآباد پہنچے گا۔غربی باغ سے ہزاروں افراد کاقافلہ راجہ افتخارایوب کی قیادت میں مظفرآباد میں میاں محمدنوازشریف، محترمہ مریم نوازکا شاندار استقبال کریں گے۔