کشمیری اپنے قائد بلاول کی کال پر 5فروری کو لاہور پہنچیں :لطیف اکبر

لاہور (بیورورپورٹ)پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر اور مہاجرین جموں و کشمیر ہزاروں کی تعداد میں پانج فروری کو اپنے قائد کی کال پر لاہور کے موچی گیٹ میں ہونے والے جلسے میں شرکت کریں گے ہم اپنے قائد بلاول بھٹو زرداری کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے پانچ فروری کو لاہور کے مقام پر بڑے پیمانے پر جلسے کا انعقاد کیا پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چودھری لطیف اکبر سینئر نائب صدر چودھری پرویز اشرف اور مرکزی قائدین نے لاہور میں پنجاب بھر سے آہے ہوئے کشمیری عوام سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے مودی کی دوستی میں کشمیر کے مسئلہ کو پس پشت ڈال کر تحریک آزادی کشمیر کی پیٹھ میں چھرا گھونپا پیپلز پارٹی نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے پانچ فروری کو لاہور کے موچی گیٹ میں جلسے کا انعقاد کرکے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو اس بات کایقین دلایا جائے گا کہ پاکستان کے عوام کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں پاکستان کے عوام کشمیری عوام کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والے انتخابات میں پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر یگی وفاق آور چاروں صوبوں میں پیپلزپارٹی کی حکومتیں قائم ہو نگی پیپلزپارٹی کو کمزور سمجھنے والے آج دیگھ لیں کہ کس طرح عوام جوق در جوق پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں آج پاکستان کی تمام جمہوری قوتیں پیپلزپارٹی کے ساتھ چل رہی ہیں امام سیاست آصف علی زرداری نے جمہوریت کے استحکام اور جمہوری قدرروں کو مضبوط کرنے کے لئے جواقدامات اٹھائے ہیں ان کے ذریعے پاکستان پر چھا ہیہوہے غیر جمہوری بادل چھٹ چکے ہیں اور آج سینٹ اور عام انتخابات آپنے وقت پر ہونگے سینٹ کے انتخابات میں پیپلزپارٹی دوبارہ کامیابی حاصل کر یگی ۔
