Sun
19
Apr
2026
دھیرکوٹ(نمائندہ خصوصی) ریٹائرڈ سب انسپکٹر راجہ محمد نسیم خان گزشتہ روز دل کا دورہ پڑھنے سے خالق حقیقی سے جاملے، ان کی فوتگی کی اطلاع جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی، ہر آنکھ اشکبار تھی، مرحوم ایک ملنسار اور درد دل رکھنے والی شخصیت کے مالک تھے اور وہ ہر مکتبہ فکر میں یکساں مقبول تھے، ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گائوں کوٹلی دھیر کوٹ میں ادا کی گئی جہاں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے بھرپور شرکت کی۔ بعد ازاں انہیں سپرد خاک کر دیا گیا جہاں سوگواران اشکبار تھے ۔ مرحوم کے بیٹے راجہ شبیر خان، معروف تاجر راجہ خورشید، راجہ بشیر خان سے سیاسی و سماجی رہنمائوں نے اظہار تعزیت کی اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی۔
