کوئی طاقت کشمیریوں کی آزادی نہیں روک سکتی، عبدالعزیز علوی

باغ(محمود راتھر سے)جماعة الدعوة آزاد کشمیر کے مرکزی امیر مولانا عبدالعزیز علوی نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو آزادی سے نہیں روک سکتی بھارت کی آٹھ لاکھ فوج کشمیریوں سے جذبہ آزادی ختم کروانے میں ناکام ہو چکی ہے کشمیری عوام خالی ہاتھ بھارت کی آٹھ لاکھ فوج کا مقابلہ کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان بین الاقوامی دبائو کی وجہ سے کشمیر سے نظریں اٹھائیں ہوئی ہیں حکومت پاکستان کو مسئلہ کشمیر کو پوری دنیا میں لیجاکر بھارتی افواج کی طرف سے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم بیان کرے اور کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق رائے شماری کا حق دے تاکہ کشمیری عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں 70 سالوں سے کشمیری عوام کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جا رہا ہے اور اقوام متحدہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ اور مودی کا گٹھ جوڑ  اور دبائوکی وجہ سے حافظ سعید کو نظر بند کیا گیا بلوچستان قبائلی عوام جہاد کشمیر میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں حکومت پاکستان نے جماعة الدعوة اور فلاح انسانیت پر پابندی لگائی گئی جو بلاجواز ہیں ہم نے ایسی کسی ایسی پابندی کو تسلیم نہیں کرتے جس میں ہمیں پاکستان ک دکھی بھائیوں کی خدمت اور کشمیر کے مظلوم بھائیوںکو روکنے کی کوشش کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں ن دورہ باغ ک دوران مختلف جماعتوں ک عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع باغ ک امیر راجہ نثار شائق، مرکزی خطیب جامع مسجد مولانا سید عطا اللہ شاہ،حاجی افراہیم خان،ابو صہیب، حاجی افتخار مغل اور دگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ عشرہ کشمیر ک حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ی ہفتہ ہم کشمیر کے مظلوم کے نام کرتے ہیں یہ ہفتہ ہم آزاد کشمیر کے ہر ضلع تحصیل میں منائیں گے اور کانفرنسسز کا انعقاد کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی تحریک آزادی کو دبنے نہیں دیں گے ہم اللہ اور اس کے رسول کے احکامات کی روشنی میں ظالم اور جابر سے ٹکرائیں گے ہمیں کوئی پابندی دبائو قابل قبول نہیں کریں گے کشمیر کی مکمل آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔