بچوں کو ٹیکنیکل تعلیم سے آراستہ کرنا وقت کی ضرورت ہے، راجہ نثار
باغ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلم کانفرنس غربی باغ کے سنیئر نائب صدر وسابق چیئرمین زکواة راجہ نثار نے کہا ہے کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید سائنسی علوم حاصل کرنا بہت ضروری ہے بچوں کو تعلیم کے ساتھ ٹیکنیکل تعلیم سے آراستہ کرنا وقت کی ضرورت ہے ہمیں چائیے کہ ہم بچوں کو دور جدید کے عین مطابق زیور تعلیم سے آراستہ کریں اس ادارے سے فارغ ہونے والے بچے اور بچیاں اپنے گھروں کے ساتھ اپنے اپنے علاقے میں بے روزگاری کے خاتمہ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر سکتے ہیں اس کے ساتھ ریاست کے اندر یہ فارغ ہونے والے بچے بے روز گاری کی کمی میں بھرپور کردار ادا کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ارجہ کے مقام پر یونیک ٹیکنکل انسٹیوٹ کالج میں کمپیوٹر اور سلائی کڑھائی کورس مکمل کرنے والے بچوں میں سرٹیفکیٹ کی تقسیم کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا تقرب کی صدارت ادارے کے پرنسپل ضیاب عباسی نے کی جبکہ تقریب سے پریس کلب باغ کے سیکرٹری جنرل محمود راتھر، راجہ نعیم انور، آصف صیاد، محمد راشد، مولانا اسد انصار، راجہ رفاقت، شازیہ خانم، راجہ مظہر، روبا، شازیہ، عظمیٰ، عطیہ فاروقی، بشریٰ نقی، عدنان اور دیگر نے خطاب کیا مقررین نے اپنے خطاب میں ادارے کی بہترین خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے سے فارغ ہونے والے بچے نہ صرف اپن ملک بلکہ پوری دنیا ک اندر جا کر مختلف اداروں اپنی خدمات سرانجام دے کر اپنے ملک کا نام روشن کریں گے۔ جنرل سیکرٹری پریس کلب باغ محمود راتھر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹیکنیکل ایجو کیشن کو فروغ دیکر ہی بیروزگاری کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ نئی نسل ٹیکنیکل ایجو کیشن پرتوجہ دے کر شارٹ کورسز کے بعد طلباء و طالبات کو با آسانی روز گار مل سکتا ہے ۔ خواتین اور نوجوان ٹیکنیکل ایجو کیشن کی طرف توجہ دیں ٹیکنیکل ایجو کیشن کو حاصل کر کے ہی ملکی و غیر ملکی سطح پر روز گار کے بہترین مواقع مل سکتے ہیں ہنر مند افرادی قوت کی فراہمی سے ہی بے روز گار ی اور غربت کے خاتمے کیلئے مدد مل سکتی ہے۔ آزاد خطے سے بے روزگاری کو کم کرنے کے لئے نوجوان نسل ہنر سیکھنے کی طرف راغب ہوں۔ تقریب میں عوام علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ تلاوت ادارہ کے طالب علم راجہ عدنان نے کی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض ادارہ کے ٹیچر جنید اختر اور طالبہ بشریٰ نقی نے سر انجام دئیے ۔جبکہ نعت مقبول ۖ ادارہ کی طالبہ عطیہ فاروقی نے پیش کی، جبکہ ترانہ ادارہ کی طالبہ روبا عارف اور عظمیٰ نے پیش کیا، دیگر طالبات نے رنگا رنگ پروگرام پیش کئے۔ اس موقع پر مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ یونیک ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ ارجہ اس علاقہ کے عوام کے لئے ایک تحفہ ہے اور کسی نعمت سے کم نہیں اس ادارہ نے ٹیکنیکل ایجو کیشن کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ آخر میں کامیاب طلبا ء طالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔
