بھارت نے جموں کشمیر کا امن و چین غارت کر رکھا ہے:علی گیلانی

 سری نگر(کے پی آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس  گ کے چیرمین  سید علی گیلانی  نے 10سالہ معصوم بچے مشرف فیاض شوپیان کیگام کی صورہ اسپتال میں جامِ شہادت نوش کرنے پر لواحقین کے ساتھ تعزیت اور اظہارِ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ علی  گیلانی نے شہید مشرف کے جلوس جنازہ سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ننھے مشرف کی شہادت میرے لیے انتہائی رنج دہ ہے

 

، کیونکہ ہمارے لخت ہائے جگر ظلم وجبر کے نتیجے میں قتل کئے جارہے ہیں۔ بھارتی فوج  ہمارے معصوم بچوں، بزرگوں، جوانوں اور یہاں تک کہ خواتین کو ایک منصوبہ بند طریقے پر قتل کررہی ہے اور جس کے لیے فورسز کی کوئی باز پُرس نہیں کی جاتی ہے اور یہ نسل کُشی کا سلسلہ دراز ہوتا جارہا ہے۔