دھیرکوٹ،عوامی مسائل حل نہ ہونے پر جے کے ایل ایف کا احتجاجی دھرنا

دھیرکوٹ(نمائندہ خصوصی)جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کا عوامی مسائل کے حل کے لیے زبردست احتجاجی دھرنا۔ کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت ۔حکومت وقت کے خلاف نعرے بازی ۔حوالدار رفیق کی معذور بچے کے ساتھ زیاتی ،والد ظہور بچے سمیت لبریشن فرنٹ کے احتجاجی دھرنے میں پہنچ گئے۔ظلم کے خلاف فریاد،انصاف نہیں دیا گیا تو معذور بچے سمیت خود سوزی کر دوں گا ۔11فروری مقبول بٹ کی برسی کے موقع پر مزیدلائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ 10فروری تک کی ڈیڈ لائن دیتے ہیں رنگلہ واٹر سپلائی سکیم، چھپڑیاں گھوڑیکیر روڈ، دھیرکوٹ بائی پاس روڈ، بشارت شہید روڈ، رنگلہ ہسپتال، رنگیا امام زیارت تا بگلہ روڈ، رنگلہ ڈگری کالج، ہنس چوکی اصغر شہید سکول، ڈھک پدر تا دانیاٹ روڈ  و دیگر عوامی مسائل فوری حل کیے جائیں۔ مقبول بٹ کی برسی کے سلسلہ میں عوامی رابطہ مہم کے دوران غربی باغ کی تمام یونین کونسلز میں جا کر عوامی مسائل کے حل کے لیے بھی بھرپور احتجاج کریںگے۔ 11فروری کو غربی باغ کے چپے چپے سے لوگوں کی شرکت یقینی بنائی جائے گی۔ احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے زونل سیکرٹری جنرل راجہ طفیل کشمیر ی، اشفاق باغی، تنسیم اشرف، سلطان ساقی،کمانڈر مشتاق و دیگر نے کہاکہ دھیرکوٹ میں چوری کی وارداتیں ، وسیم فراز مبینہ قتل یا حادثہ اور ہنس چوکی میں حوالدار رفیق کی معذور کے ساتھ زیاتی کا فی الفور نوٹس لیتے ہوئے ازالہ کیاجائے۔ تمام کردار وں کو قانون کے کٹہرے میں لاتے ہوئے سخت سے سخت ترین سزا دی جائے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ کشمیرکی تاریخ کا بڑا دن مقبول بٹ شہید کی برسی کا دن ہے۔ لبریشن فرنٹ تحریک ازادی کشمیر سمیت لوگوں کے مسائل کے حل تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔ رنگلہ ڈگری کالج اور رنگلہ واٹر سپلائی سکیم کو ترجیحی بنیادوں پر عوامی مطالبات کا حل نکالا جائے۔ انہوں نے کہاکہ لبریشن فرنٹ ظلم ،جبر ،ناانصافی اور استحصالی نظام کے خلاف مقبول بٹ کے دئیے ہوئے حقیقی فلسفے کی روشنی میں تمام پہلو پر جدوجہد کو آگے بڑھائے گی اور منزل مقصود کے مشن تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔