موچی گیٹ جلسہ تاریخ کا رخ تبدیل کردیگا:جاوید بڈھانوی

لاہور(نمائندہ خصوصی) سا بق وزیر خوراک آزادکشمیر جاوید بڈھانوی نے کہا ہے کہ موچی گیٹ جلسہ تاریخ کا رخ تبدیل کردیگا ۔پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل جاویداقبال بڈھانوی کی زیرصدارت مہاجرین کشمیر کا اہم اجلاس گوجرانوالہ میں منعقد ہوا جس میں 5فروری کو لاہور میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ہونے والے جلسہ کے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا اور فیصلہ کیا گیا کہ پیپلزپارٹی آزادکشمیر لاہور جلسہ میں بھرپورشرکت کرئے گی اجلاس میں چوہدری کوثر، چوہدری شوکت،اجہ اسحاق،چوہدری مہربان ،چوہدری ذوالفقار رضا ، راجہ ایوب اورجاوید کاشر چوہدری سمیت دیگر نے شرکت کی تھی اجلاس میں بتایا گیاکہ موچی گیٹ لاہو ر میں منعقد ہونے والے جلسہ میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری خصوصی شرکت کریں گے ۔ اس موقع پر جاوید بڈھانوی نے کہاکہ موچی گیٹ جلسہ تاریخ کا رخ تبدیل کردیگا،آزادکشمیر بھر سے جیالے اور پاکستان بھر سے مہاجرین جلسہ میں بھرپور شرکت کرینگے