کاہنڈی بلٹ چڑالہ ناڑ کوٹ کے جنگلات چٹیل میدان بن گئے

چڑالہ (نمائندہ کشمیر ٹوڈے) کاہنڈی بلٹ چڑالہ ناڑاکوٹ کے جنگلات چٹیل میدان بن گئے جنگلات کو گاجر اور مولی کی طرح کاٹ کر ریگستان بنادیا گیا جنگلات کو آگ لگا کر راکھ کا ڈھیر بنانے والے آزاد آگ لگانے والا کوئی مجرم گرفتار نہ ہونے کی وجہ ٹمبر مافیا اور قبضہ مافیا نے جنگلات پر قبضہ کرکے رہی سہی کسر نکال دی بااثر افراد ہر سیاسی جماعت کی پشت پناہی سے بچ نکلنے میں کامیاب جبکہ آزادکشمیر کا قدرتی حسن مانند پڑنے لگا آزادکشمیر کا خوبصورت علاقہ ریگستان کی منظر کشی کرنے لگا جنگلات کو آگ لگانے والے مجرموں ٹمبر مافیا اور قبضہ مافیا کیخلاف سخت قانونی کاروائی نہ ہونے کے باعث جنگلات تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے ناڑاکوٹ ہاڑوٹہ پانیولہ بیراڈی بزرکوٹ پجیاں نڑ باری کے جنگلات میں آگ لگائی گئی مگر آگ لگانے والے گرفتار نہ ہوسکے ہر سال شجر کاری مہم کے دوران لگائے جانے کروڑوں روپے کے لگائے جانیوالے پودے حفاظت نہ ہونے کی وجہ جل جانے کے باعث خزانے کو کروڑوں کی پھکی عوام کا وزیراعظم راجہ فاروق حیدر اور وزیرجنگلات میراکبر خان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ سخت قانون سازی کرکے قبضہ مافیا ٹمبر مافیا آگ لگانے والوں کو کڑی سزا اور سخت قانون سازی کرنے کا مطالبہ