باغ،12پرائیویٹ فلور ملوں پر آٹے کی فروخت پر پابندی عائد

باغ (فضل الرحمن عابد)باغ،12پرائیویٹ فلور ملوں کے ناقص آٹے کی سپلائی اور فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے،تاجروں کو ایک ہفتہ کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے کہ یہ آٹا فوری طور تلف یا ملوں کو واپس بھجوا دیں،اس کے بعد جس بھی دکان سے یہ ناقص اور غیر معیاری آٹا پکڑا گیا تو اس کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے گئی،ڈپٹی کمشنر باغ نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرکی تحریک پر ضلع باغ کی حدود میں زیر دفعہ 188APCکے تحت غیر معروف اور غیر رجسٹرڈ فلور ملز رحمت ملز،عسکری ملز،تھری سٹار ملز،انار مارکہ ملزمارکہ ،یونائیٹڈ ملز،کھجور مارکہ،شاندار ملز،انمول گلاب مارکہ ملز،کراون مارکہ ملز، 555مارکہ ملز،707مارکہ ملز،اور شارلیمار ملز کے آٹے کی سپلائی اور فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے،ناقص آٹے کی سپلائی اور فروخت کی نشاندہی پریس کلب باغ نے کی تھی اور ڈی ایف سی باغ سے پریس کلب باغ کے وفد نے ملاقات کر کے عوامی تحفظات سے آگاہ کیا تھا،جس پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے میڈیا کو یقین دہانی کروائی تھی کہ وہ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر باغ کو تحریک کرینگے ، گزشتہ روزڈپٹی کمشنر ضلع باغ سردار عبد الوحید کی طرف سے ایک حکم نامہ نمبرڈی ایم /  419-26کے تحت جاری  ہوا جس میں کہا گیا کہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر باغ کے زیر مکتوب نمبرڈی ایف سی /ا ب 18/253-54/مورخہ 27جنوری کو تحریک کہ ضلع ہذا میں علاقہ پاکستان سے مختلف غیر معروف اور غیر رجسٹرڈ ملز جن میں رحمت ملز،عسکری ملز،تھری سٹار ملز،انار مارکہ ملزمارکہ ،یونائیٹڈ ملز،کھجور مارکہ،شاندار ملز،انمول گلاب مارکہ ملز،کراون مارکہ ملز، 555مارکہ ملز،707مارکہ ملز،اور شارلیمار ملزغیر معیاری اور وزن میں بھی کم ہیں اس قسم کا آٹا نوٹیفائیڈ بھی نہ ہے اور اس کی کوالیٹی غیر معیاری اور وزن بھی کم ہے آئے روز لوگوں کی شکایات بھی آتی ہیں اس کی نسبت محکمہ خوراک سرکاری ڈپوئوں سے بذریعہ ڈیلران کنٹرول ریٹ پر سستا آٹا جو حفظان صحت کے مطابق ہے مہیا کر رہا ہے اور اس آٹا سے میدہ ،سوجی نہیں نکالا جاتا بلکہ خالص گندم سے تیار کیا جاتا ہے جس کا وزن پورا اور کوالیٹی بہترین ہے دیگر پرائیویٹ آٹا کی نسبت قیمت میں بھی کم ہے مہیا کیا جا رہا ہے اور یہ آٹا مختلف مراحل سے چیک کرنے کے بعد عوام تک پہنچایا جاتا ہے ،درج بالا فلور ملز ہا کا آٹا ضلع ہذا کے اندر ترسیل کرنے پر دفعہ 144ض ف پابند ی عائد فرمائی جائے ،جس پر میں سردار محمد وحید ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ باغ ان اختیارات کی رو سے مجھے حاصل ہیں ،انکو بروئے کار لاتے ہوئے زیر دفعہ 188اے پی سی پابند عائد کی جاتی ہے ، دریں اثنا  صدر پریس کلب باغ راجہ عبد الحفیظ نے باغ میں غیر معیاری آٹے کی ترسیل اور فروخت پر پابندی عائد کرنے پر ڈپٹی کمشنر باغ اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ایسے عناصر کیخلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائیگی جو حفظان صحت اصولوں کیخلاف آٹا ، آئل اور دیگر اشیاء خردونوش فراہم کر رہے ہیں تاکہ عوام ان جعل سازوں سے بچ سکیں ۔