بھارت کشمیروں کو طاقت سے ہر گز نہیں دبا سکتا،آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا،شاہ غلام قادر

نیلم (بیورورپورٹ) سپیکر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور آئے روز بچوں ، بوڑھوں اور نوجوانوں کی شہادتیں بھارتی حکومت کا ظالمانہ چہرہ عالمی برادری کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے ۔سابق وزیر اعظم پاکستان و قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں نواز شریف ، اور وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان شاہد خاقان عباسی کا دورہ آزاد کشمیر تحریک آزادی کشمیر کے لیئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا اس سے تحریک آزادی کشمیر کو تقویت ملے گی اور مظلوم کشمیری عوام کے حوصلے بلند ہوں گے میاں نواز شریف کی کشمیری عوام سے والہانہ محبت اور عقیدت انہیں ورثے میں ملی ہے ۔پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے ریاست جموں و کشمیر کے عوام کی ہر معاز پر ترجمانی کی میاں نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسلئہ کشمیر پر جس لب و لہجے سے بات کی عالمی سطح پر اسے بھر پور پذیرائی ملی، اور ہندستانی گھنائونا چہرہ بے نقاب ہوا،لائن آف کنٹرول پر بھارتی بربریت کا نشانہ بننے والے مظلوم ، محکوم ، محصور کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیئے میاں نواز شریف نے بحثیت وزیر اعظم پہلے بھی متعدد دورے کیئے اور اس دوران شہداء لائن آف کنٹرول کے ورثاء سے اظہار ہمدردی بھی کیا میاں نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں متاثرین انڈین فائرنگ کی حوصلہ افزائی کی  شہداء اور زخمیوں کے معاوضہ جات میں اضافہ کیا،ریاست جموں و کشمیر کی ترقی اور خوشحالی میں مسلم لیگ ن کا کردار ہمیشہ کے لیئے اہم رہا آج کا دورہ منفرد اہمیت کا حامل ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ بحثیت سیاسی لیڈر کتنی کشمیری عوام سے محبت اور عقیدت رکھتے ہیں۔میاں نواز شریف کشمیری النسل قومی لیڈر ہیں جنہوں نے کشمیری عوام کے دکھ اور درد کو ہمیشہ محسوس کیا اور دکھوں کا مداوا بھی کیا ۔میاں نواز شریف نے آزاد کشمیر کے بجٹ میں دو گنا اضافہ کیا جوکہ تاریخ ساز اقدام ہے ۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں بھارت کی کھلی دہشتگردی ہے ۔مقبوضہ کشمیر کے مظلوم ، محکوم ، محصور عوام کی قربانیوں ضرور رنگ لائیں گے آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا،کشمیری شہداء کے مقدس لہو سے مذین تحریک آزادی جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچے گی انہوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف اور وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان شاہد خاقان عباسی کا کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیئے تحریک آزادی کے بیس کیمپ کا دورہ تاریخی اہمیت کا حامل ہوگا۔