اسپنرز کی تباہ کن بولنگ، بھارت دوسرے ون ڈے میں 9 وکٹ سے فاتح

سنچورین: بھارت نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز میں 0-2 کی سبقت حاصل کرلی ہے۔
سنچورین میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت پر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
اوپنر ہاشم آملہ کی شکل میں جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ 39 رنز کے مجموعی اسکور پر گرگئی۔
اس کے بعد وکٹیں گرنے کا جو سلسلہ شروع ہوا وہ اننگ کے اختتام تک نہ تھم سکا۔
51 رنز کے مجوعی اسکور پر جنوبی افریقہ کی دوسری، تیسری اور چوتھی وکٹ گرگئی جبکہ بھارت اسپنرز نے اننگ پر اپنا غلبہ قائم رکھا۔
جنوبی افریقہ کے آگے آنے والے بلے باز بھی کریز پر جم کر کھیلنے سے قاصر رہے اور پوری ٹیم 33ویں اوور میں 118 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔
بھارت کی جانب سے وزوندرا چہال نے 5 جبکہ کلدین یادیو نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب نے بھارت نے 21ویں اوور میں محض ایک وکٹ کے نقصان پر 119 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کرلیا۔
یہ ہوم گراؤنڈ پر جنوبی افریقہ کا ایک روزہ کرکٹ میں کم ترین اسکور تھا۔
سیریز کا تیسرا میچ بدھ کو کھیلا جائے گا۔
