کرنل وقار قادیانیوں پر لعنت بھیج کر اپنی پوزیشن واضح کریں، نسیم گردیزی

باغ (نمائندہ کشمیر ٹائمز) سابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن و جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی سٹی  باغ سید نسیم گردیزی نے کہا ہے کہ سابق وزیر صحت سردار قمرالزمان کی تقریر کے بعد قرار داد ختم نبوت کا بل اسمبلی میں پیش کیا گیا جس پر سردار قمر الزمان مبارک باد کے مستحق ہیں کرنل وقار نور اپنی پوزیشن واضع کریں اور بذریعہ پریس قادیانیت پر لعنت بھیجیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انھوں نے کہا کہ سردار قمرالزمان نے فتنہ قادیانیت اور آزاد کشمیر میں بڑھتی ہو ئی قادیانیوں کی سرگرمیوں کی نشاندہی کی جس کے بعد راجہ فاروق حیدر نے بل اسمبلی میں پیش کر دیا ختم نبوت پر کام کرنے والے تمام لوگ مبارک باد کے مستحق ہیں سید نسیم گردیزی نے کہا ہے کہ قمرالزمان کے خلاف بیان بازی کرنے والوں کو اپنی اوقات میں رہنا چائیے۔
 باغ کے عوام ان عناصر کے ماضی سے واقف ہیں انھوں نے کہا کہ وقار نور کے حوالے سے سردار قمر الزمان نے جو گفتگو کی اس کی تحقیقات ہو نی چائیے اگر وقار نور کے حوالے سے سردار قمرالزمان کا موقف درست ہے تو راجہ فاروق حیدر کو چائیے کہ وہ وقار نور کو ان کے عہدے سے فوراَ بر طرف کریں اور ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے انھوں نے کہا کہ سردار قمر الزمان کے کارکنوں کو آزمائش میں نہ ڈالا جائے ورنہ اینٹ سے اینٹ بجا دیں گئے۔