ڈھلی کے تاجر ناقص آٹے کی فروخت سے اجتناب کریں، پرویز رفیق
باغ (نمائندہ کشمیر ٹوڈے) پیپلز پارٹی کے رہنما اور تاجر سردار پرویز رفیق نے کہا ہے کہ ڈھلی اور گرد و نواح کے تاجر ملاوٹ بھرے آٹے کی فروخت سے اجتناب کریں اور آٹا دیکھ کے لیں اگر ملاوٹ والا آٹا جس تاجر سے بھی پکڑا گیا تاجر ذمہ دار ہو گا اگر کسی مل کے آٹے کی شکایت ہے تو ہمیں بتایا جائے میں اس آٹے والی گاڑی کو آگ بھی لگا6ں گا اور بھی جو کچھ کرنا پڑا کروں گا ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اُنہوں نے کہا کہ لوگوں کی زندگیوں سے ایسے لوگوں کو نہیں
کھیلنے دیں گے حکومت سے اور باغ انتظامیہ سے بھی گزارش ھے کے وہ اس پر نظر رکھیں اور تاجروں سے التماس ھے کے وہ ایسے مل مالکان کو ننگا کرنے میں ھمارا ساتھ دیں حکومت آزاد کشمیر اور باغ انتظامیہ پاکستان کی مختلف فلور ملوں سے آنے والے آٹے کی آزاد کشمیر میں ترسیل پر مکمل پابندی عائد کرے۔
اور آزاد کشمیر فوڈ اتھارٹی کا فوری قیام عمل میں لاکر مضر صحت اور جعلی اشیاء کی روک تھام کیلے کردار ادا کریں۔
