چوکی پولیس ساہلیاں کرپشن کا گڑھ بن گئی،چوروں منشیات فروشوں کو چھوٹ

چڑالہ( عمران عباسی) چوکی پولیس ساہلیاں کرپشن کا گڑھ بن گئی چوروں منشیات فروشوں کو کھلی چھوٹ مجرموں کو فل پروٹوکول جبکہ چوکی آفیسر ڈان بن گیا علاقہ میں جرائم پیشہ افراد کا راج آئے روز چوری کی واداتوں میں اضافہ گزشتہ ایک ماہ قبل چڑالہ بازار میں تاجروں کے تالے توڑے گئے چور لاکھوں روپے کا مال لے اڑے جبکہ چوکی آفیسر ادریس چغتائی لسی پی کر سوگیا ناقص تفتیش کی وجہ سے چوروں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کو کھلی چھوٹ اس سے قبل غیرقانونی اسلحہ رکھنے والے ایک مجرم حارث کو گرفتار کیا جس کے پاس بغیر لائسنس کے اسلحہ  موجود تھا جس سے فائر کرکے ایک لڑکے کو قتل کرنے کی کوشش جسکو بغیر ایف آئی آر کے غیر قانونی طور پر ڈیل کرکے چھوڑ دیا گیا اس دوران ایک مجرم مشاہد جس نے شراب پینے کا اقرار کیا اور ایک لڑکے کو قتل کرنے کی کوشش کی اس کو کلین چٹ دے کر رہا کر دیا اور بات یہاں تک نہ رکی بلکہ بچوں کیساتھ بدفعلی کرنے ملزم کو جسکے پاس غیر اخلاقی ویڈیو تھی ڈیل کے تحت تمام ثبوت مٹا کر چوکی میں لے جاکر ڈیل کے تحت رہا کردیا گیا اور پھر چوری میں  ملوث مجرم فارس کو تین دن چوکی میں رکھ کر ڈیل کرکے واپس کلین چٹ دے کر گھر بھیج دیا اور چوکی آفیسر کی طرف سے قانون کی دھجیاں بکھیرنے کے بعد  صحافی کو یہ کہا کہ میرے خلاف خبر دی تو میں کسی جھوٹی رپورٹ پر گرفتار کردوں گا  اخبارات میں خبریں لگنے سے میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا میری اوپر تک رسائی ہے میرے جی میں جوآئے میں کروں گا چوکی آفیسر کی گیڈڑ بھبکیاں چوکی آفیسر کی روائیتی نااہلی کے باعث  چوروں اور جرائم پیشہ افراد کو کھلی چھوٹ عوام اور تاجروں میں شدید تشویش پائی جانے لگی تاجروں سول سوسائٹی مزہبی و سیاسی جماعتوں کا بڑے پیمانے پر احتجاج کا اعلان آئی جی آزادکشمیر سے فوری تحقیقات کرکے کرپٹ چوکی آفیسر کو معطل کرکے ایماندار دلیر فرض شناس چوکی آفیسر کو تعنیات کرنے کامطالبہ تاکہ چوروں کو لگام ڈالی جاسکے اور علاقے میں جرائم کا مکمل خاتمہ ہو ۔