Mon
18
May
2026
سری نگر(کے پی آئی)حریت کانفرنس ع کے چیرمین میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے5 فروری یوم یکجہتی کشمیرمنانے کے موقعہ پرایک پیغام میں اپنے اور جموں کشمیر کے عوام کی طرف سے پاکستان کے عوام ، حکومت پاکستان اور پاکستان کی جملہ قیادت کو جموں کشمیر کے عوام کی سیاسی تحریک برائے حصول حق خود ارادیت کی مکمل اور غیر مشروط حمایت کیلئے حکومت پاکستان اور وہاں کے عوام کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں کشمیر کے عوام اور حریت کانفرنس پاکستان کی اس تحریک کیلئے تمام سطحوں پر پچھلی سات دہائیوں سے تمام مشکلات اور امتحانات کے باوجودجاری پر زورحمایت پرچاہے وہ سفارتی ہو یا سیاسی یا پھر اخلاقی حمایت کی معترف رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان اور پاکستان کی قیادت کی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ان کی بھر پور حمایت کا اعتراف و احترام کرتے ہیں۔
