ارجہ، ایم سی رہنما سردار خورشید کا ن لیگ میں شامل ہونے کا امکان

ارجہ (نمائندہ کشمیر ٹوڈے) علاقہ بنگوئیں سے تعلق رکھنے والے سیاسی وسماجی رہنماء مسلم کانفرنس کے دیرینہ کارکن سردار خورشید خان کا ائندہ چندروز میں مسلم کانفرنس کو خیر اباد کہہ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی دیگر سیاسی جماعتوں میں شامل پاکستان پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی، جے کے پی پی،کی مرکزی قیادت کی طرف سے جماعتوں میں شمولیت کی دعوت مل چکی ہے۔ لیکن بنگوئیں جنڈالہ کے سرکردہ لوگوں نے بھی سردار خورشید خان کو مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا مشورہ دیا۔ اور مسلم لیگ ن میں شامل ہوکر علاقے کی تعمیر وترقی کے کام کرنے کا بھی مشورہ دیا۔ اور آئندہ بلدیاتی  الیکشن ڈسٹرکٹ کونسلر کے الیکشن لڑنے کا بھی مشورہ دیا۔