مظفرآباد جلسہ سے مخالفین کی آنکھیں کھل جانی چاہیے،افتخار ایوب

دھیرکوٹ (راجہ انعام الحق خان) مسلم لیگ ن تحصیل دھیرکوٹ کے سیکرٹریٹ میں ایک اہم اجلاس زیرِ صدارت صدرمسلم لیگ ن تحصیل دھیرکوٹ راجہ محمداشراف خان منعقدہوا، جس میں حلقہ غربی باغ کے سیکرٹری جنرل سردار عتیق الرحمٰن عباسی ، ایس پی ریٹائر ڈ سردارریاض عباسی،ایڈمنسٹرٹر ٹائون راجہ ساجداعظم ،سردارکفیل عباسی، ناصراکرام عباسی ایڈووکیٹ، سردارالطاف عباسی ،سردارنعیم عباسی ،سردار اصغرعباسی ،سردارسرفرازعباسی ،راجہ جہانگیرخان ،راجہ الطاف افضل، عبدالحمیداعوان ،قاری صیادفاروقی ،راجہ شوکت ،راجہ ابراہیم خان، راجہ مصطفی ،راجہ خان اکبرخان سمیت ممبران مرکزی مجلس عاملہ ،یونین کونسلز کے صدور،سیکرٹری جنرل ،وارڈز کے عہدیداران اورکارکنان نے کثیرتعدادمیں شرکت کی، اس موقع پر سابق امیدواراسمبلی حلقہ غربی باغ و مرکزی نائب صدرمسلم لیگ ن ازادکشمیر راجہ افتخارایوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5فروری کو میاں نوازشریف کے تاریخی استقبال میں غربی باغ کے مسلم لیگی کارکنا ن پورے ازادکشمیرمیں سبقت لے گئے اور ہزاروں کی تعدادمیں مظفراباد پہنچ کر قائدپاکستان میاں محمدنوازشریف کا فقیدالمثال استقبال کیا اور قائدکشمیر راجہ فاروق حیدرخان کی ولولہ انگیزقیادت پر بھرپوراعتماد کااظہارکیا، غربی باغ کی تمام یونین کونسلز اور وارڈز سے کارکنان نے جوش و جذبے کامظاہرہ اورایثاروقربانی کامظاہرہ کرتے ہوئے اپنی مدد اپ مظفراباد کو رونق بخشی، راجہ افتخارایوب نے کہاکہ حلقہ غربی باغ کے لوگ راجہ فاروق حیدرکے چاہنے والے ہیں اور ان کی ہرکال پر لبیک کہتے ہیں، غربی باغ میں مسلم لیگ ن ایک بڑی طاقت بن چکی ہے ، مسلم لیگ ن کی حکومت کے قیام کے بعد غربی باغ میں تعمیروترقی کے نئے دورکااغازہوچکاہے اور حکومت کے ثمرات عام ادمی تک پہنچناشروع ہوگئے ہیں، ازادکشمیرمیں گڈگورننس ،میرٹ اورقانون کی بالادستی نے کامیاب سمت کا تعین کردیاہے، انہوں نے کہاکہ غربی باغ کے عہدیداران ،یوتھ کے نوجوانان اورکارکنان مسلم لیگ ن کو مبارکبادپیش کرتاہوں جنہوںنے مجھ پر ،میرے قائدراجہ فاروق حیدرپر بے مثال اعتماد کیا، اس موقع پر صدرمسلم لیگ ن تحصیل دھیرکوٹ راجہ محمداشراف خان، ممبران مجلس عاملہ ،ایس پی ریٹائر ڈ سردارریاض عباسی، عتیق الرحمان عباسی، ایڈمنسٹرٹر ٹائون راجہ ساجداعظم ،سردارکفیل عباسی، ناصراکرام عباسی ایڈووکیٹ، سردارالطاف عباسی ،سردارنعیم عباسی ،سردار اصغرعباسی ،سردارسرفرازعباسی ،راجہ جہانگیرخان ،راجہ الطاف افضل، عبدالحمیداعوان ،قاری صیادفاروقی ،راجہ شوکت ،راجہ ابراہیم خان، راجہ مصطفی ،راجہ خان اکبرخان اوردیگر نے خطاب کیااور کہاکہ راجہ افتخارایوب ہی حلقہ غربی باغ کے حقیقی نمائندہ ہیں جنہوںنے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر16ہزار ووٹ حاصل کئے ،انہوںنے کہا کہ ہم راجہ افتخارایوب کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہارکرتے ہیں اور وزیراعظم ازادکشمیر راجہ فاروق حیدرکے ہر حکم پر سرتسلیم خم کرتے ہیں، انہوںنے کہاکہ غربی باغ میں مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل ہوں گے۔