Sat
18
Apr
2026

ریڑہ (نامہ نگار) ضلع باغ کی تاریخ میں سب سے بڑی خشک سالی ،تمام تر چشمے خشک ہو گئے۔پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا۔ وسطی و شرقی باغ کے دور افتادہ علاقوں لوگوں نے مال مویشی فروخت کرنا شروع کر دیئے،غریب اور پسماندہ لوگ جو مال مویشی پال کر اور کھیتی باڑی پر گزر اوقات کرتے تھے ان کی زندگیاں کٹھن ہو کر رہ گئیں۔ہیں تلخ بہت بندہ مزدور کے اوقات۔۔۔ عوام پینے کے صاف پانی کے لئے ترسنے لگے ،جانورپالنا درکنار۔نماز جمعہ کے خطبات میں بعلمائے کرام نے پوری قوم کو توبہ استغفار،اپنے اعمال درست رکھنے انفرادی و اجتماعی طور پر اللہ سے گڑ گڑا کر معافی مانگنے اور باران رحمت کے لئے نماز استسقاء ادا کرنے و صدقات دینے کی تلقین کی ہے۔
