ناڑا کوٹ تاجمیل سڑک میں کریشن،ٹھیکیدار مک مکا کرکے کام ادھورا چھوڑ کر غائب

چڑالہ( عمران عباسی) ناڑاکوٹ تا جمبل سڑک میں کرپشن ٹھیکیڈار وسیم آزاد محکمہ شاہرات سے مک مکا کرکے کام ادھورا چھوڑ کر غائب محکمہ شاہرات کی ملی بھگت کی وجہ سے کام بند ہونے کی وجہ عوام سراپا احتجاج سڑک کی عدم تعمیر کی وجہ عوام کو شدید مشکلات ایک کروڑ چالیس لاکھ روہے اس سڑک کی تعمیر کے لیے مختص ہوئے لیکن سڑک پر کام نہیں ہوسکا ڈیڑھ سال سے کام بند ہے وسیم آزاد ڈیڑھ سال سے کام ادھورا چھوڑ کر غائب ہے عوام کو مریضوں کو ہسپتال لے جانے اور سودا سلف لے جانے میں شدید مشکلات ان خیالات کا اظہار اہل محلہ شبیر عباسی صیادعباسی نوید عباسی آصف عباسی سہیل عباسی شاہدعباسی جہانزیب عباسی جہانگیر عباسی محمود عباسی سبیل عباسی عقیل خان عباسی شہزاد عباسی اسرار احمد عباسی منظور عباسی محسن عباسی راشد عباسی جاوید عباسی تاج عباسی نظار عباسی خالد عباسی مہتاب عباسی نیاز عباسی و دیگر نے روزنامہ کشمیر ٹائمز سے گفتگو میں کیا انھوں نے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا کہ سڑک کی عدم تعمیر کا فوری نوٹس لیکر ٹھیکیڈار وسیم کے خلاف کاروائی کرکے سڑک کی تعمیر دوبارہ شروع کی جائے ادھورا کام پورا کیاجائے
