منڈول سیکٹر پر بھارتی بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون سمیت 3افراد زخمی،پاک فوج کا بھر پور جواب

منڈہول،  تتہ پانی( عتیق احمد ملک سے) بھارتی جنگی جنون برقرار،لائن آف کنٹرول پربٹل منڈہول، دھر مسال سیکٹرز میںبھارتی افواج کی شدید گولہ باری ،ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی،متعددمکانوں اوردکانوںکوشدید نقصان پہنچا ، ایک گاڑی کیری ڈبہ تباہ ،متعدد مویشی ہلاک وزخمی ، تتہ پانی ہجیرہ اور تتہ پانی بٹل مدراپور روڈ پر ٹریفک گھنٹوں تک بند ، بجلی کی ترسیل معطل، نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گیا، عوام کو شدید کا سامنا،دھربازارمیں واقع پیمز کالج کی عمارت پر بھی گولہ گرا ، تاہم چھٹی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،جنگلات میں آگ بھڑک اُٹھی،پاک فوج کی موثر جوابی کاروائی ، ،تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول بٹل منڈہول، دھر مسال سیکٹرز میںدو روز کی خاموشی کے بعد گزشتہ روز شام کے قریب بھارتی افواج نے اچانک بلا اشتعال گولہ باری شروع کردی ، اور بھاری ہتھیاروں سے ان سیکٹرز کے سویلین آبادی کے علاقوں بٹل، منڈہول، رکڑ دھر بازار، دھر مسال ،جھاوڑہ ،زندہ پیر ، ککوٹہ وغیر ہ کو نشانہ بنایا، گولہ باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے رات تک جاری رہا،گولہ باری سے تمام علاقے لرز اُٹھے ،منڈہول میں ایک خاتون شاہین زوجہ محفوظ اور اسد عزیز ولد عبدالعزیز زخمی ہوگئے،جنہیں فوری ہسپتال منتقل کیا گیا،گولہ باری سے متعددمکانوں اوردکانوںکوشدید نقصان پہنچا، متعدد مویشی ہلاک وزخمی ہوئے،منڈہول میںایک گاڑی کیری ڈبہ تباہ ہوگیا،دھربازارمیں واقع پیمز کالج کی عمارت پر بھی گولہ گرا ، تاہم چھٹی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،تتہ پانی ہجیرہ اور تتہ پانی بٹل مدراپور روڈ پر ٹریفک گھنٹوں تک بند رہی، جبکہ بجلی کی ترسیل تاروں کی ٹوٹ جانے سے معطل ہوگئی،اوردیگر نظام زندگی بھی مفلوج ہوکررہ گیا، عوام کو شدید کا سامنا،جنگلات میں آگ بھڑک اُٹھی ہے،ادھرپاک فوج کی جانب سے موثر جوابی کاروائی کی گئی ۔