باغ:نیا رکشہ خرید کر گھر لاتے ہوئے نوجوان حادثے میں جاں بحق

جنوبی باغ(پرویز مغل سے )باغ کے نواحی گائوں آویڑہ محلہ کھیتر کا رہائشی عبدالجلیل ولد عبدالعزیز رکشہ کے حادثہ میں جاں بحق حادثے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ کے سینکڑوں افراد جائے حادثہ پر پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آویڑہ محلہ کھیتر کا رہائشی عبدالجلیل ولد عبدالعزیز جو انتہائی غریب گھرانے کا خود کفیل تھا نے کچھ عرصہ قبل محنت مزدوری کے لیے رکشہ خریدا اور پہلی بار رکشہ اپنے گھر کی طرف لے گیا جو گھر کے قریب ہی حادثہ کا شکار ہوگیا اور جلیل شدید زخمی ہو گیا جس کو عوام علاقہ نے فوری طور پر طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال باغ پہنچایا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ڈاکٹروں نے مرہم پٹی کے بعد فوری طور پر راولپنڈی ریفر کردیا گیا زخمی کو راولپنڈی لیجاتے ہوئے ہاڑی گہل کے قریب خالق حقیقی سے جا ملا مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گائوں آویڑہ محلہ کھیتر کے مقام پر ادا کیا گیا نماز جنازہ میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی اور بعد ازاں ان کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔دریں اثنا ء سابق سیکرٹری جنرل پریس کلب باغ عبدالغفور غفاری ،حاجی عبدالحکیم،راجہ ذوالفقار ایڈووکیٹ،حکیم روف اور دیگر نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مڑھوم کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔