جماعت اسلامی بلدیاتی الیکشن کیلئے تیارہے:خالد محمود

اسلام آباد(وقائع نگار)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے تیار ہے انسانیت کی سب سے بڑی خدمت یہ ہے کہ انسانوں کو اللہ کے در سے آشنا کیا جائے اللہ کی پہچان اور اس کی قدر سے شناسا کیا جائے ،انبیا سڑکیں اور سکول بنانے نہیںبلکہ اللہ کی مخلوق کو اللہ سے آشنا کروانے مبعوث ہوئے،رسول ۖ اللہ آخری نبی ہیں اس کے بعد کار رسالت کی ذمہ دار امت مسلمہ ہے ،جماعت اسلامی کو آزاد خطے کی ماڈل اسلامی تحریک بنائیں گے ،ویژن 2030ء کی روشنی میں بیس کیمپ کی خوشخالی اور کشمیر کی آزادی کے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے ہر کارکن اپنی ذمہ داریاں ادا کرے ،ان خیالات کااظہا رانہوں نے مرکزی مجلس شوریٰ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سابق امراء عبدالرشید ترابی،سردار اعجاز افضل خان،نائب ا مرائ،شیخ عقیل الرحمان،مشتاق ایڈووکیٹ،راجہ جہانگیر خان،ارشد ندیم ایڈووکیٹ،نورالباری،سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم نے گفتگو کی ،امراء اضلاع ،ادارہ جات اورشعبہ جات کے سربراہان نے جائزہ رپورٹ پیش کی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکن بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں جماعت اسلامی بھرپور انداز سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ میں ہے حکومت نے جو اچھے کام کیے ہیں ان کی تحسین کرتے ہیں جماعت اسلامی کے ممبران اسمبلی کی کارکردگی مثالی ہے عبدالرشید ترابی کے اسمبلی میں جانے سے اسمبلی کے وقار میں اضافہ ہوا ہے
