بار انتخابات،بھمبر سے چوہدری عارف،باغ سے وحید گردیزی صدر منتخب

بھمبر،راولاکوٹ،ہجیرہ،نیلم،باغ، ہٹیاںبالا ( بیورورپورٹ )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن باغ کے انتخابات مکمل ، سید عبد الوحید گردیزی ایڈووکیٹ صدر ،راجہ حامد منظورایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری،سید تصدق گیلانی ایڈووکیٹ نائب صدراور سردار ظہیر مغل ایڈووکیٹ جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہو گئے،گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات ہوئے جس میں صدارت کے لیے 3امیدواران سید عبد الوحید گردیزی ایڈووکیٹ،سردار اعظم حیدر ایڈووکیٹ،سردار واجد کبیر ایڈووکیٹ جبکہ جنرل سیکرٹری کے لیے راجہ حامد منظور ایڈووکیٹ اور سردار عبد الستار ایڈووکیٹ تھے ،انتخابی نتائج کے مطابق سید عبد الوحید گردیزی ایڈووکیٹ نے36،سردار اعظم حیدر ایڈووکیٹ 29،سردار واجد کبیر ایڈووکیٹ 13جبکہ جنرل سیکرٹری کے لیے راجہ حامد منظور ایڈووکیٹ 53اور سردار عبد الستار ایڈووکیٹ25 ووٹ لیے سید عبد الوحید گردیزی کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے جبکہ جنرل سیکرٹری راجہ حامد منظور کا تعلق مسلم کانفرنس کے ساتھ ہے ۔سماہنی سے نمائندہ خصوصی کے مطابق بار ایسوسی ایشن سماہنی کے انتخابات مکمل ،اتفاق رائے سے راجہ ذوالفقار احمد خان ایڈووکیٹ صدر ،چوہدری عبدالوحید جنرل سیکرٹری منتخب ،نائب صدر سید طارق جاوید بخاری مقرر ممبران ایگزیکٹو کا بھی اعلان کر دیا گیا ،راجہ ظفر اقبال ایڈووکیٹ چیرمین الیکشن بورڈ نے ممبران الیکشن بورڈ مرزا فریاد حسین ایڈووکیٹ ،راجہ اختر محمود ایڈووکیٹ نے بلا مقابلہ کامیاب ہونے والے عہدیداروں کا نوٹیفکشن جاری کیا جس کے مطابق راجہ ذولفقار احمد خان ایڈووکیٹ صدر ،چوہدری عبدالوحید ایڈ ووکیٹ جنرل سیکرٹری ،جبکہ سید طارق جاوید بخار ی کو نائب صدر مقرر کیا گیا اتفاق رائے سے ممبران ایگزیکٹو کمیٹی برائے سال 2018کیلئے ایڈووکیٹ چوہدری منیراللہ محمد اقبال کشمیری ،چوہدری اعکاس ندیم اور راجہ محمد یاسین کو منتخب کیا گیا ۔ بھمبر سے بیورو رپورٹ اور ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق ڈسٹر کٹ با ر ایسوسی ایشن بھمبر کے انتخا با ت مکمل سینئر وزیر حکومت چوہدری طا رق فا روق کا حما یت یافتہ پینل بھاری اکثر یت سے کا میا ب۔ نتائج کے مطا بق چوہدری عارف سر فراز ایڈووکیٹ 55ووٹ لیکر صدر ، ظفر اقبا ل ایڈووکیٹ 47ووٹ لیکر نا ئب صدر ،چو ہدری ظفر محمود ایڈووکیٹ 50ووٹ لیکر جنر ل سیکر ٹر ی ،نو ید حسین ایڈووکیٹ 51ووٹ لیکر جا ئنٹ سیکر ٹر ی منتخب ہو گئے جبکہ انکے مد مقابل ا نڈی پینڈ نٹ پینل کے صدارتی امیدوارچو ہدری جمیل کا مر ان ایڈووکیٹ نے 21 ،نا ئب صدر کے امیدوار را جہ محمد سعیدایڈووکیٹ 29،جنر ل سیکر ٹر ی کے امیدوار چو ہدری محمود الحسن ایڈووکیٹ نے26 ،جائنٹ سیکر ٹر ی کے امیدوار را جہ عالم شیر ایڈووکیٹ نے26ووٹ حا صل کئے جبکہ چو ہدری عبد المجید ایڈووکیٹ ،چو ہدری اظہر محمود ایڈووکیٹ ،چو ہدری غلا م مصطفی ایڈووکیٹ ،چو ہدری محمد منیر ایڈووکیٹ ،را جہ عبد الروف کٹو چ ایڈووکیٹ نے ممبر ایگز یکٹو کو نسل منتخب ہو گئے۔ہجیرہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق بار ایسوسی ایشن ہجیرہ کے انتخابا ت مکمل۔سردار شاہد نے 3ووٹ سے برتری حاصل کر لی۔مد مقابل اُمیدوار ملک خلیل قیصر ایڈووکیٹ 2ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جنرل سیکرٹری کے لئے سردار منور کامیاب۔ اتخابات سردار منصف ایڈووکیٹ اور سردار شکیل کی زیر نگرانی ہوئے ۔ گزشتہ روز پولیگ کے بعد چئیرمین الیکشن کمیشن سردار منصف نے 3بجے ووٹنگ کے بعد نتائج کا اعلان کر دیا ۔تین اُمیدواروں سردار شاہد نواز،ملک خلیل قیصر ایڈووکیٹ اور سردار یونس ندیم نے صدر کے انتخابات لئے کاغذات جمع کروائے ۔ سردار یونس ندیم نے اپنے کاغذات واپس لے لئے جبکہ دو اُمیدواروں نے انتخابات میں حصہ لیا ۔جنرل سیکرٹری کے لئے محمد شہزاد چوہدری ایڈووکیٹ اور سردار منور ایڈووکیٹ نے کاغذات جمع کرائے اور انتخابات میں حصہ لیا ۔کل ووٹوں کی تعداد 60تھی جن میں سے 95فیصد ووٹ پول ہوئے ۔سردار شاہد ایڈووکیٹ نے 31جبکہ ملک خلیل قیصر ایڈووکیٹ نے 28 ووٹ حاصل کیے ۔جبکہ جنرل سیکرٹری کے لئے شہزاد چوہدری ایڈووکیٹ نے 28لئے اور سردار منور 30ووٹ لیکر جنرل سیکٹری منتخب ہو گئے۔ہٹیاں بالا سے بیورورپورٹ کے مطابق جہلم ویلی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ہٹیاںبالا کے انتخابات میں محمد حنیف اعوان ایڈووکیٹ ، شیخ محمد سلیم ایڈووکیٹ نے میدان مار لیا راجہ محمد عظیم زاہد ایڈووکیٹ ہمیشہ کی طرح شکست سے دوچار محمد حنیف اعوان ایڈووکیٹ دو تہائی اکثریت سے صدر منتخب ہو گے جب کہ شیخ محمد سلیم ایڈووکیٹ نے اسد چغتائی ایڈووکیٹ سے ایک ووٹ کی برتری سے سیکر ٹر ی جنرل منتخب ہوئے چیر مین الیکشن بورڈمحمد شفیع ایڈووکیٹ اور ممبران الیکشن بورڈ راجہ پر ویز اقبال ایڈووکیٹ و محمد بشیر اعوان ایڈووکیٹ نے الیکشن نتائج امیدواران کے پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں مرتب کر کے ان کے دستخط حاصل کرنے کے بعد اعلان کیئے جہلم ویلی ڈسٹر کٹ بار ایسوسی ایشن ہٹیاںبالا کے چالیس کے چالیس ممبران بار نے اپنا اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے 100فیصد پولنگ کی صدارتی امیدواران محمد حنیف اعوان ایڈووکیٹ نے 29ووٹ حاصل کیئے جب کے ان کے مد مقابل راجہ محمد عظیم زاہد ایڈووکیٹ نے 10ووٹ حاصل کیئے 01ووٹ مسترد ہوا سیکر ٹری جنرل کے امیدواران شیخ محمد سلیم ایڈووکیٹ نے 19ووٹ حاصل کیئے ان کے مد مقابل اسد چغتائی ایڈووکیٹ نے 18ووٹ لیئے اور 03ووٹ مسترد ہوئے اس طرح ایک ووٹ کی برتری سے شیخ محمدسلیم ایڈووکیٹ کو کامیاب قرار دیا گیا الیکشن کو آزادانہ غیر جانبدارانہ صاف وشفاف بنانے میں چئیرمین الیکشن بورڈ وممبران بورڈ نے آزاد جموں وکشمیر بار کونسل میمورنڈم کے تحت اقدامات اٹھائے اور انتخابات کو اپنے منطقی انجام تک پہنچایا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد حنیف اعوان ایڈووکیٹ اور شیخ محمد سلیم ایڈووکیٹ نے انتخابات کے تنائج کو تسلیم کرتے ہوئے الیکشن بورڈ کے اقدا مات کو سراہا اور تمام ووٹر سپوٹرز ساتھی وکلائوں کا طہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ صدارتی امیدوار راجہ محمد عظیم ز اہد ایڈووکیٹ نے کھلے دل کے ساتھ اپنی شکست تسلیم کی اور نو منتخب صدر محمد حنیف اعوان ایڈووکیٹ کو ہار ڈال کر مبارکباد پیش کی جب کہ سیکر ٹر ی جنرل کے امیدوار اسد چغتائی ایڈووکیٹ نے مسترد ووٹوں پر تحفظات کا کھل کر اظہار کرتے ہوئے الیکشن کے نتائج کو تسلیم نہ کیا اور کہا کہ دو مسترد ووٹ جن میں ایک ووٹ کے خانے میں R کا نشان لگا ہوا ہے اور دوسرے میں کراس کا نشان لگا کر اس کے اوپر خانہ لگایا گیا ہے ان کو مسترد ہونے کی وجہ سے نتائج تبدیل ہوئے ہیں جس کے لیئے اوپر جائوں گا نتیجہ قبول نہیں کرتا ۔ نیلم سے بیورورپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نیلم کے انتخابات کا مرحلہ مکمل بشارت احمد میر ایڈووکیٹ اپنے پورے پینل کے ساتھ کامیاب ہوگئے ،عنائت علی قاسمی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتحب تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نیلم کے انتخابات میں بشارت احمد میر ایڈووکیٹ 27ووٹ لے کر صدر منتحب ہوگئے جبکہ ان کے مد مقابل سردار طاہر علی خان ایڈووکیٹ نے صرف 12ووٹ حاصل کئے ۔اس کے علاوہ غلام طیب ایڈووکیٹ 25ووٹ لے کر نائب صدر ،عنائت علی قاسمی ایڈووکیٹ 20ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری جبکہ صادق اعوان 25ووٹ لے کر جوائنٹ سیکرٹری منتحب ہوئے یاد رہے ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی کے امیدواران کے درمیا ن کانٹے دار مقابلہ ہوا رمانہ شبیر ایڈووکیٹ 23،گلفراز خان ایڈووکیٹ 24،ناظم شیخ ایڈووکیٹ 25 ،اعجاز سلطان ایڈووکیٹ 23 اور علی مردان ایڈووکیٹ 23ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ۔جنرل سیکرٹری کے لئے ' عنائت علی قاسمی اور امجد حسین لون ایڈووکیٹ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہونے کے بعد صرف ایک ووٹ کے فرق سے عنائت قاسمی ایڈووکیٹ کامیاب ہوئے ۔ راولاکوٹ سے بیورورپورٹ کے مطابق آزادکشمیرکے دیگرمقامات کی طرح ہفتے کے روزراولاکوٹ میں بھی ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے عہدیداران کے انتخاب کے لیے پولنگ ہوئی ۔ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن راولاکوٹ میں رجسٹرڈووٹرزکی تعداد127تھی۔ 118ووٹ پول ہوئے ،عہدہ صدارت پرجموں وکشمیرپیپلزپارٹی کے سابق ضلعی صدرسردارجاویدنثارایڈووکیٹ71ووٹ لے کرکامیاب ہوئے ۔جبکہ ان کے مدمقابل سردارجاویدمنورایڈووکیٹ جن کاتعلق سیاسی طورپرمسلم لیگ ن سے ہے کو46ووٹ ملے جبکہ ایک ووٹ ممبرکشمیرکونسل سردارخالق وصی کاتھاوہ ٹینڈرووٹ کے طورپرپول ہواتھا۔جنرل سیکرٹری کے عہدہ پرزوبیہ بہادرجن کاتعلق جموں وکشمیرپیپلزپارٹی سے ہے نے 70ووٹ لے کرکامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل سردارمحمدسعیدخان ایڈووکیٹ جن کاتعلق سیاسی طورپرجماعت اسلامی سے ہے نے43ووٹ حاصل کیے اس عہدہ پرچارووٹ مستردہوئے ۔نائب صدرکے عہدہ پرسردارخورشیدکاشرایڈووکیٹ جن کاتعلق پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیرسے نے 87ووٹ لے کرکامیاب ہوئے ۔
