جدوجہد آزادی کیلئے کسی بیرونی مدد کی ضرور ت نہیں،فاروق حیدر

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ بھارتی ظلم و ستم کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کر سکتا ۔مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام گز شتہ 70سے اپنے پیدائشی حق حق خودارادیت کے لئے قربایاں دے رہے ہیں ۔ہندوستان سے آزادی کے حصول تک ان کی یہ جدوجہد جاری رہے گی ۔پاکستان ،آزاد کشمیر حکومت ،عوام اور دنیا بھر میںمقیم کشمیری مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں اور ہر قسم کی قربانی دینے کا عزم رکھتے ہیں ۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے سری نگر سے آئے ہوئے سنیئر حریت رہنما اور جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئر مین ظفر اکبر بٹ سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر حریت رہنما اور سالویشن موومنٹ کے وائس چیئر مین الطاف احمد بٹ اور دیگر بھی موجود تھے ۔وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ آرپار کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہے اور جدوجہد آزادی کومنطقی انجام تک پہنچانے کے لئے اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں اور اس کے لئے کسی قر بانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام حق خود ارادیت کے حصول کے لئے قر بانیوں کی لازوال تاریخ رقم کر رہے ہیں ۔مقبول بٹ ،افضل گورو اور بر ہان وانہ شہید سمیت لاکھوں کشمیری شہدا نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے حق خود ارادیت کی تحریک کو ایک نئی جہت عطا کی ان عظیم شہدا کی قر بانیوں سے مقبو ضہ کشمیر کے عوام کو ایک نیا عزم و حو صلہ عطا کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت مقبو ضہ وادی میں نام نہا د کالے
قوا نین کی آڑ میں معصوم لو گوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور حریت رہنما ئوں سمیت نوجوانوں کو پا بند سلاسل کیا جا رہا ہے ایسے اقداما ت سے بھارت کے نام نہادجمہوری اصولوں کی قلعی کھل کر سامنے آ گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام تر مظالم کے با وجودآزادی کی آواز بلند کرنے پر حریت قائد ین اور کارکنوں کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی آواز کو دبا نہیں سکتا ۔ملاقات میں سری نگر سے آئے ہوئے حریت رہنما نے وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر کو جموں و کشمیر کی تازہ ترین و پر آشوب حالات اور دھماکہ خیزصورتحال سے آگاہ کیا اور اپیل کی کہ کشمیر میں جاری حقوق انسانی کی ابتر صورتحال اور نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم پر توجہ مر کوز کرانے کے لئے عالمی برادری کے سامنے وسعت قلبی اور د لیری سے پیش کیا جائے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ظفر اکبر بٹ نے کہا کہ ہندوستان نے تمام تر ہتھکنڈے اور حربے آزما لیے لیکن کشمیری عوام کے جذبے میں کمی نہیں آئی اور وہ اپنے پیدائشی حق کے حصول کے لئے ہر طر ح کی قر بانی کا عہد کیے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی سیکورٹی فورسز مظلوم کشمیریوں پر مہلک ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہیں پیلٹ گن کے ذریعے کشمیریوں کوبینائی سے محروم کیا جا رہا ہے اس طرح کے ظالمانہ بھارتی اقدامات پر عالمی برادری ،اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہ مظلوم کشمیری عوام تاریخ کا عظیم جہاد کر رہے ہیں اور تمام تر مظالم کے باوجود ان کا عزم جوان ہے اور وہ تھکے نہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی توجہ کا محور و مر کز ہے اور پاکستان ان کے خون میں شامل ہے لیکن ہم کو پاکستان سے کو ئی تواناآواز نہیںآتی ،حکومت پاکستان کو کشمیریوں کی آواز کو پوری قوت کیساتھ دنیا تک پہنچانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ 5فروری کو بے مثال یکجہتی کرنے پر پاکستانی حکومت ،فوج اور عوام کے مشکور ہیں ۔انہوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سے مطالبہ کیا کہ شہدا کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے بھی 5فروری کی طرح ایک دن مخصوص کیا جائے اور ان کی یاد گار بنائی جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مقبول بٹ اور افضل گورو شہید کے اجساد خاکی کی واپسی کا معاملہ عالمی برادری کے سامنے اٹھایاجائے اور بھارت دبائو ڈالا جائے کہ وہ انکے اجساد خاکی ان کے لواحقین کے حوالے کرے تاکہ کہ انہیں شہدا قبر ستان میں دفنایا جائے ۔
اسلام آباد(وقائع نگار)وزیر اعظم ازاد حکومت ریاست جموں و کشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری جدوجہد ازادی کشمیریوں کی اپنی ہے بھارت کی طرف سے کشمیریوں کی جدوجہد ازادی کے خلاف پراپیگنڈہ بے بنیاد ہے۔ کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے میں ناکامی کے بعد بھارت پاکستان کے خلاف الزام تراشیوں میں مصروف ہے۔ ہندوستان دنیا کو گمراہ کرنے کے لیے کشمیریوں اور پاکستان کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈا کر رہا ہے۔ کشمیریوں کو اپنی جدوجہد ازادی کو جاری رکھنے کے لیے کسی بیرونی مدد کی ضرورت نہ ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی اسمبلی میں ممبر اسمبلی کی طرف سے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھارت کے لیے نوشتہ دیوار ہے۔ ہندوستان جبری ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کی جدو جہد ازادی کو دبانے میں کامیاب نہیں ہو سکے گا۔ ہندوستان مقبوضہ کشمیر کی اندرونی صورتحال سے عالمی توجہ ہٹانے کے لیے لائن اف کنٹرول پر سویلین ابادی کو جارحیت کا نشانہ بنا رہا ہے۔ وزیر اعظم ازاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان اسلام اباد میں کشمیری مہاجرین کے مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیر اعظم ازاد کشمیر کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی طرف سے پاکستان پر الزام تراشی دنیا کو دھوکہ دینے کی ناکام کوشش ہے۔ بھارت مکار اور دھوکہ باز ملک ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک ازادی کشمیر کشمیریوں کی اپنی ہے۔ بھارتی فوج کشمیری مجاہدین کو اپنا اسلحہ فروخت کرتی ہے۔ کشمیریوں کو اپنی جدوجہد جار ی رکھنے کے لیے باہر سے کسی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔ بھارت نے لائن اف کنٹرول پر اہنی باڑ تعمیر کر رکھی ہے کشمیر کے اندر اٹھ لاکھ بھارتی فوج تعینات ہے اور ایک چھوٹے سے خطے میں اتنی بھاری فوج کی تعیناتی کے باوجود اگر کوئی لائن اف کنٹرول کراس کرتا ہے تو یہ بھارتی فوج کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور بھارت کو منفی پراپیگنڈے کے بجائے اس بات کا اعتراف کرنا چاہئے کہ اس کی فوج دنیا کی ناکام ترین فوج ہے۔ اپنی فوج کی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے بھارت منفی ہتھکنڈے استعمال کر کے اپنی ناکامیوں کا بدلہ ایل او سی پر سویلین ابادی کو جارحیت کا نشانہ بنا کر لے رہا ہے۔ جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی اسمبلی میں رکن اسمبلی کی طرف سے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھارت کے ہوش ٹھکانے لانے کے لیے کافی ہے ہندوستان یہ جان لے کہ کشمیری بھارت سے نفرت کرتے ہیں اور بھارت سے ازادی کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ کشمیری اس وقت تک
اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے جب تک کہ بھارت کشمیر سے اپنا فوجی قبضہ ختم نہیں کرتا۔ وزیر اعظم ازاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی قابض افواج کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی مرتکب ہو رہی ہیں۔ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا نوٹس لینا ہو گا۔ عالمی برادری نے اگر خاموشی جاری رکھی تو جنوبی ایشیا ء کا امن تباہ ہو جائے گا۔ مسئلہ کشمیر حل نہ ہونے کی صورت میں خطہ کے اندر امن کا قیام ممکن نہیں۔
