باغ، تاجر حبیب کے اغواء کیخلاف انجمن تاجران آج شٹرڈائون کرے گی
باغ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) باغ کے تاجر حبیب الرحمن کے اغوا کیخلاف انجمن تاجران باغ اج جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرہ اور شٹر ڈائون کریگی ، باغ کے تاجر کو راولپنڈی کمرشل مارکیٹ سے 24روز قبل اغوا کیا گیا تھا جس کا تا حال کوئی سراغ نہ ملا سکا ، اس سے قبل اسکی بازیابی کے لیے تحریک کی گئی لیکن حکومت نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران باغ کے صدر حافظ طارق محمود نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس کی حمایت انجمن تاجران باغ کے سابق صدور سید صادق حسین شاہ ، سردار افتخار زمان ، خان سلیم خان نے بھی کی انہوں نے کہا کہ تاجروں کے متفقہ فیصلے کے مطابق اج بروز جمعہ باغ شہر دن 1بجے سے اڑھائی بجے تک بند رہے گا،جمعہ کے بعد زمان چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا، جس میں ائندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائیگا تمام تاجروں سے شرکت کی اپیل کی گئی۔
