Sat
18
Apr
2026

مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ نے آزادجموں وکشمیر ہائی کورٹ فیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئے بلدیاتی اداروں میں تعینات ایڈمنسٹریٹرز کو بحال رکھنے کا حکم دیاہے۔ سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے فیصلہ کو خلاف قانون وآئین قراردیدیاہے ۔تفصیلات کے مطابق آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس چودھری ابراہیم ضیاء اور سینئر جج جسٹس راجہ سعید اکرم پر مشتمل بینچ نے حکومت کی جانب سے ہائی کورٹ کے فیصلہ کیخلاف دائرہ کردہ اپیل سماعت کیلئے باقاعد ہ منظور کرتے ہوئے ہائی کورٹ کا حکم کاجس میں بلدیاتی اداروں کے ایڈمنسٹریٹر زکو کام کرنے سے روک دیاتھا کو کالعدم قراردیدیاہے ۔ آزادکشمیر حکومت کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل رضا علی خان ودیگر نے پیروی کی ۔
