بھارت ظلم و جبر سے تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتا،مسعود خان

رنگلہ (نمائندہ کشمیر ٹوڈے)بھارت طاقت کے زور پر کشمیریوں کی آواز دبانے کی کوشش کر رہا ہے۔بھارت کی سات لاکھ فوج کشمیر میں دہشت گردی میں مصروف ہے کشمیر کا فیصلہ اب بند کمروں میں نہیں ہوسکتا۔ان خیالات کا اظہار صدر ازاد کشمیر سردار مسعود خان نے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر سندھ زون کے زیراہتمام کشمیرکمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں بطور مہمان خصوصی خطاب میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں مظالم چھپانے کی ناکام کوشش کررہا ہے وہ وقت دور نہیں جب کشمیری آزادی کی فضا میں دم لیں گے۔تفصیلات کیمطابق مسلم لیگ ن آزاد کشمیر سندھ زون کے زیراہتمام کشمیرکمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی صدر ازاد کشمیر سردار مسعود خان تھے جبکہ تقریب کی صدارت مسلم لیگ ن ازاد کشمیر سندھ زون کے مرکزی رہنما سردار شیراز خان نے کی اس موقع پر چئیرمین اسٹینڈنگ کمیٹی وممبر کشمیر کونسل سردار عبدالخالق وصی،مسلم لیگ ن کے رہنما سنینٹر سلیم ضیائ،وزیر ازاد حکومت ریاست ناصرحسین ڈار،سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سردار یاسین ازاد ایڈوکیٹ،صدر مسلم لیگ ن سندھ بابو سرفراز خان جتوئی سمیت مسلم لیگ ن ازاد کشمیر سندھ زون کے ذمہ داران اور دیگر سیاسی سماجی شخصیات نے بھی خطاب کیا اس موقع پر مقرری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر اور پاکستان میں تعمیر وترقی کے سنہرے دور کو لے کر چل رہی ہے انشااللہ کشمیر کمیونٹی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا جب کہ ان کا کہنا تھا کے کشمیری جدوجہد آزادی کی اس تحریک میں کسی صورت خود کو اکیلے نہ سمجھیں پاکستانی عوام اور حکومت ان کی سیاسی واخلاقی مدد ہمیشہ جاری رکھے ہوئے ہے ۔تقریب کا انعقادکراچی کنٹومنٹ بورڈاڈوٹیوریم صدر کراچی میں کیا گیا تھا ۔
